உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Indian Navy: انڈین نیوی، وشاکھاپٹنم میں تجارتی اپرنٹس شپ کےلیےدرخواستیں طلب، جانیےتفصیل

    انڈین نیوی (Indian Navy)

    انڈین نیوی (Indian Navy)

    ان بھرتیوں کے تحت الیکٹریشن، الیکٹرانکس مکینک، فٹر، انسٹرومنٹ مکینک، مشینسٹ، پینٹر، آر اور اے/سی مکینک، ویلڈر، کارپینٹر، فاؤنڈری مین، مکینک، شیٹ میٹل ورکر اور پائپ فٹر ٹریڈز میں کل 275 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔

    • Share this:
      انڈین نیوی (Indian Navy) نے اپرنٹس ایکٹ 1961، اپرنٹس (ترمیم) ایکٹ 2014 اور اپرنٹس ایکٹ 2014 کے مطابق تربیتی سال 2022-23 بیچ کے لیے نیول ڈاکیارڈ اپرنٹس اسکول، وشاکھاپٹنم میں ایک سال کی مدت کے لیے اپرنٹس شپ ٹریننگ کے لیے آئی ٹی آئی کے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست فارم سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 دسمبر 2021 ہے۔

      آن لائن درخواست کے لیے براہ راست یہاں لنک دیکھیں

      نوکری کی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’اپرنٹس پروفائل، دو اصل ہال ٹکٹس اور تمام متعلقہ دستاویزات اور چیک آف لسٹ ک ساتھ اس پتے پر روانہ کرے:

      علامتی تصویر
      علامتی تصویر


      The Officer-in-Charge (for Apprenticeship),
      Naval Dockyard Apprentices School,
      VM Naval Base S.O., P.O., Visakhapatnam - 530 014,
      Andhra Pradesh.

      ان بھرتیوں کے تحت الیکٹریشن، الیکٹرانکس مکینک، فٹر، انسٹرومنٹ مکینک، مشینسٹ، پینٹر، آر اور اے/سی مکینک، ویلڈر، کارپینٹر، فاؤنڈری مین، مکینک، شیٹ میٹل ورکر اور پائپ فٹر ٹریڈز میں کل 275 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔

      امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ تحریری امتحان 27 جنوری 2022 کو ہوگا اور نتیجہ 29 جنوری 2022 کو اعلان کیا جائے گا۔ انٹرویو 31 جنوری 2022، اور 1 یا 3 فروری کو ہوگا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: