ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

Indian Navy Recruitment 2021: ایس ایس سی افسر کیلئے درخواستیں مطلوب ، جانیے مکمل تفصیلات

اس بھرتی مہم کے ذریعہ پچاس تک آسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔ اہل امیدوار ایک درست شناختی ثبوت کے ساتھ اندراج کرسکتے ہیں۔ منتخب امیدواروں کو دو مختلف کورسز جنرل سروس (General Service (Executive)) اور ہائیڈرو گرافی (Hydrography) کے ساتھ تربیت حاصل کرنی ہوگی۔

  • Share this:
Indian Navy Recruitment 2021: ایس ایس سی افسر کیلئے درخواستیں مطلوب ، جانیے مکمل تفصیلات
Indian Navy Recruitment 2021: ایس ایس سی افسر کیلئے درخواستیں مطلوب ، جانیے مکمل تفصیلات ۔ (Shutterstock/Representative image)

انڈین نیوی (Indian Navy) نے ایس ایس سی افسر انٹری برائے توسیعی بحری کورس (SSC Officer Entry for Extended Naval Orientation Course) کے لئے غیر شادی شدہ مرد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اندراج 11 جون 2021 سے شروع ہوچکا ہے اور یہ 26 جون 2021 تک جاری رہے گا۔ امیدوار ہندوستانی بحریہ کی سرکاری ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔


44 ہفتوں کی یہ تربیت جنوری 2022 سے انڈین نیول اکیڈمی ایزیمالا (Naval Academy Ezhimala, Kerala ) کیرالہ میں مختلف بحری تربیتی اداروں / یونٹوں / جہازوں سے شروع ہوگی۔ اس بھرتی مہم کے ذریعہ پچاس تک آسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔ اہل امیدوار ایک صحیح شناختی ثبوت کے ساتھ اندراج کرسکتے ہیں۔ منتخب امیدواروں کو دو مختلف کورسز جنرل سروس (General Service (Executive)) اور ہائیڈرو گرافی (Hydrography) کے ساتھ تربیت حاصل کرنی ہوگی۔


ہندوستانی بحریہ کی بھرتی 2021: کون درخواست دے سکتا ہے؟


امیدواروں کو کم سے کم 60 فیصد نمبروں کے ساتھ کسی بھی شعبے میں بی ای / بی ٹیک پاس ہونا ضروری ہے۔

پانچویں سمسٹر تک کوالیفائنگ ڈگری میں امیدواروں کے حاصل کردہ نمبر کی بنیاد پر امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

نیشنل کیڈٹ کور کے ذریعہ جاری کردہ نیول ‘سی’ سرٹیفکیٹ رکھنے والے امیدواروں کو کٹ آف نمبر میں 5 فیصد نرمی فراہم کی جائے گی۔

ہندوستانی بحریہ کی بھرتی 2021: انتخاب اور تربیت

ایس ایس سی افسر کے عہدے کے لئے انٹرویو عارضی طور پر 21 جولائی 2021 سے بنگلور / بھوپال / وشاکھاپٹنم اور کولکتہ میں شیڈول ہیں۔

میرٹ لسٹ سروس سلیکشن بورڈ (Service Selection Board) کی بنیاد پر مرتب کی جائے گی۔ جن امیدواروں کو میڈیکل طور پر فٹ اور ایس ایس بی کے ذریعہ تجویز کیا جاتا ہے ان کو داخلے کے لحاظ سے میرٹ لسٹ اور متعلقہ اندراج میں خالی آسامیوں کی بنیاد پر تربیت کے لئے مقرر کیا جائے گا۔

تربیتی عمل بحری جہازوں اور ضابطہ کے مطابق تربیتی اداروں میں پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعہ کیا جائے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 14, 2021 10:26 PM IST