انٹرنیٹ کی دنیا میں جو بھی نظر آیا وہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتا ہے۔ اب ریلوے میں نوکری کو لے کر سوشل میڈیا پر لگاتار ایک پوسٹ وائرل ہورہا ہے۔ اس کو لے کر اب وزارت ریلوے نے ہفتہ یکم اپریل کو ریلوے سیکورٹی فورس میں کانسٹیبل کے کم سے کم 20 ہزار عہدوں پر بھرتی کے بارے میں وائرل ہورہی ایک نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا ہے۔
ریلوے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، ’آر پی ایف میں کانسٹیبلوں کی 20,000 آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے سوشل اور پرنٹ میڈیا پر جھوٹے پیغامات پھیلائے جا رہے ہیں۔‘ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے، تمام متعلقہ افراد کی رہنمائی کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ آر پی ایف یا وزارت ریلوے نے اپنی سرکاری ویب سائٹس یا کسی پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ نوکری گھوٹالے کا پردہ فاش
اس سال کے آغاز میں، دہلی پولیس کے اکنامک آفنس ونگ نے ریلوے میں نوکری کے گھوٹالے کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور تمل ناڈو کے 28 لوگوں سے 2.68 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں دو افراد گرفتار کیا۔ اقتصادی جرائم ونگ کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت تمل ناڈو کے کوئمبتور کے رہنے والے شیوارامن وی اور دہلی کے گووند پوری کے رہنے والے وکاس رانا کے طور پر ہوئی ہے۔ ای او ڈبلیو نے دہلی کے مہادیو مارگ سے شیوارمن اور اس کے ساتھی رانا کو دارجلنگ سے گرفتار کیا۔
ای او ڈبلیو کے ڈی سی پی ایم آئی حیدر نے اے این آئی کو بتایا، ’ملزمین نے تمل ناڈو کے 28 معصوم لوگوں سے 2.68 کروڑ روپے کی ٹھگی کی اور انہوں نے متاثرین کو الگ الگ ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینوں اور پلیٹ فارموں پر نوکری اور تربیت دینے کا وعدہ کیا۔ ہم نے شیورمن وی 65 سالہ اور وکاس رانا 43 سالہ کو گرفتار کیا ہے، وہ دونوں نوکری گھوٹالہ ریکٹ کے ارکان ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔