உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھرتی امتحانات کے لئے نو اور 10 مئی کو 65 اسپیشل ٹرینیں چلائے گا ریلوے، امیدواروں نے گھر سے امتحان مرکز دور ہونے کا اٹھایا تھا ایشو

    ۔علامتی تصویر۔

    ۔علامتی تصویر۔

    دیگر خصوصی ٹرینیں پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے جودھ پور، شالیمار سے وجئے واڑہ، ہٹیا سے وجئے واڑہ، ترواننت پورم سے چنئی، نرسا پور سے ترواننت پورم، منگلور سے ہبلی، ترونیل ویلی سے میسور، ہبلی سے ناندیڑ اور میسور سے ایرناکولم ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ریلوے نے 9 اور 10 مئی کو ہونے والے RRB-NTPC بھرتی امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے 65 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہت سے امیدواروں نے اپنے آبائی شہروں سے RRB-NTPC امتحانی مراکز کے دور ہونے کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ زیادہ تر خصوصی ٹرینیں 8 مئی کو چلیں گی۔ اس سے طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچنے اور امتحان ختم ہونے کے بعد گھر واپسی میں آسانی ہوگی۔

      ٹرینوں کے کرایے کی کرنی ہوگی ادائیگی
      طلباء کو ٹرین کا کرایہ ادا کرنا ہوگا اور انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے ٹویٹ کیا، "ہندوستانی ریلوے 9 اور 10 مئی کو ہونے والے RRB-NTPC امتحان کے خواہشمندوں کے لیے ملک بھر میں 65 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔"


      ان روٹ پر چلائی جائیں گی ٹرینیں
      انڈین ریلوے کی جانب سے چلائی جارہی کچھ خصوصی ٹرینیں، گیا-بھیلائی، سمستی پور-کانپور، سیالدہ-گوہاٹی، جبل پور-ناندیڑ، دربھنگہ-مظفر پور، اگرتلہ-دربھنگہ، آگرہ کینٹ-پٹنہ، پریاگ راج-آنند ویہار، جبل پور-نظام الدین، دہلی-جموں توی، جے پور-اے، اے۔ جے پور اندور، ویراول-باندرا، کاکی ناڈا-کرنول، کڑپہ-راجمندری، کاکی ناڈا-میسور، کرنول-میسور، نرساپور-سکندرآباد، سکندرآباد سے ایرناکولم، وجئے واڑہ-نگرسول چلائی جائیں گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Anti-NEET Bill: یہ بل کیا ہے اور اس کا میڈیکل کالج کے داخلوں پر کیا اثر پڑے گا؟

      یہ بھی پڑھیں:
      Education in USA:امریکہ میں تعلیم کے لیےمیجرکے مضمون کاکیسے کریں انتخاب

      ان روٹس پر دیگر اسپیشل ٹرینیں
      اس مدت کے دوران دیگر خصوصی ٹرینیں پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے جودھ پور، شالیمار سے وجئے واڑہ، ہٹیا سے وجئے واڑہ، ترواننت پورم سے چنئی، نرسا پور سے ترواننت پورم، منگلور سے ہبلی، ترونیل ویلی سے میسور، ہبلی سے ناندیڑ اور میسور سے ایرناکولم ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: