ہندوستان کا ماضی، حال اورمستقبل: پاکستان کی نصابی کتابوں میں کیساہےہندوستان کاذکر؟ جانیے حقیقت
یہ پڑوسی ملک کی غلط اور مخالف تصویر پیش کرتی ہیں۔
پاکستان میں ملک کے ماہرین تعلیم کے ذریعہ قومی نصاب کو تیار کیا گیا۔ یہ نصابی کتابیں بچپن سے ہی نوجوان ذہنوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔ جو کہ ہندوستان کے خلاف جذبات کو پروان چڑھانے میں پیش پیش ہیں۔
مہاتما گاندھی کے بالواسطہ منفی حوالہ جات، الزامات اور مسلم قوم پرست ہونے کے دعوؤں سے لے کر پاکستان کے اسکولوں میں آٹھویں اور نویں جماعت میں پڑھائی جانے والی تاریخ کی نصابی کتابیں ایسے مواد سے بھری پڑی ہیں جو ہندوستان مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ ہندو مخالف بھی ہیں۔
پاکستان میں ملک کے ماہرین تعلیم کے ذریعہ قومی نصاب کو تیار کیا گیا۔ یہ نصابی کتابیں بچپن سے ہی نوجوان ذہنوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔ جو کہ ہندوستان کے خلاف جذبات کو پروان چڑھانے میں پیش پیش ہیں۔ اس طرح کی پڑھائی جانے والی نصابی کتابیں طالب علموں کو شروع سے ہی اپنے پڑوسی ملک کی غلط اور مخالف تصویر پیش کرتی ہیں۔ نیوز 18 نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے شائع کردہ آٹھویں اور نویں جماعت کی نصابی کتب تک رسائی حاصل کی ہے۔ آٹھویں جماعت کی تاریخ کی کتاب میں برطانوی دور میں انڈین نیشنل کانگریس (INC) کی تشکیل کے باب میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے ہندوستانیوں نے ہندوستانی قوم پرستی کا مطالبہ کرنے کے لیے ہاتھ ملایا، وہ مذہبی طور پر خالصتاً ہندو ہیں۔ اس لیے انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) پورے ہندوستان کی آواز سے زیادہ ایک ہندو سیاسی جماعت بن گئی۔
کتاب میں مہاتما گاندھی کو متعارف کرایا گیا ہے، جنہوں نے برطانوی راج سے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔ انھیں صرف ایک ہندو رہنما کے طور پر پیش کیا گیا۔ نصابی کتاب میں ان پر مسلمانوں کی بے توقیری کا الزام لگایا گیا ہے۔
اسکول کی کتاب میں لکھا ہے کہ گاندھی اور ان کے نوجوان حامیوں نے کانگریس کی ذمہ داری سنبھالی اور ہندوؤں کو اکثریت کے طور پر پیش کیا اور مسلمانوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے سے نفرت، حسد اور تنگ نظری پیدا ہوئی۔
نصابی کتب کے مختلف حصوں میں گاندھی کے ساتھ ساتھ آئی این سی کے براہ راست اور بالواسطہ حوالہ جات بار بار موجود ہیں۔
یہ ہندوستانی اسکولوں کی نصابی کتابوں کے بالکل برعکس ہے، جو پاکستان یا اس کے رہنماؤں کے بارے میں بات کرنے میں غیر جانبدار ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔