உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انفوسس کے ملازمین کو انتباہی خط جاری! دوسری جگہ ملازمت کریں گے تو انفوسس کی ملازت ہوگی ختم

    اپنے پہلے آجر کو بتائے بغیر وہ دوسری جگہ ملازمت کرتے ہیں۔

    اپنے پہلے آجر کو بتائے بغیر وہ دوسری جگہ ملازمت کرتے ہیں۔

    Infosys: کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ دور دراز یا ورک فرم ہوم کی وجہ سے لوگ دوسری ملازمت کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ آئی ٹی ملازمین کے لیے دوسری نوکری کرنا آسان ہو گیا ہے، اپنے پہلے آجر کو بتائے بغیر وہ دوسری جگہ ملازمت کرتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Hyderabad | Jammalamadugu | Lucknow
    • Share this:
      آئی ٹی کی بڑی کمپنی انفوسس لمیٹڈ (Infosys Ltd) نے اپنے ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہری ملازمت کے نتیجے میں انفوسس ملازم کا معاہدہ ختم ہو سکتا ہے کیونکہ یہ کمپنی کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایک پوسٹ میں انفوسس نے کہا ہے کہ انفوسس کے ضابطہ اخلاق کے مطابق دوہری ملازمت کی اجازت نہیں ہے۔ اس سے پہلے وپرو (Wipro) نے بھی اپنے ملازمین کو خبردار کیا تھا کہ وہ وپرو میں کام کرتے ہوئے کہیں اور ملازمت نہ کرے ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

      12 ستمبر کو انفوسس کے ملازمین کو ایک ای میل بھیجا گیا جس میں متنبہ کیا گیا کہ دوہری ملازمت سے معاہدہ ختم ہو سکتا ہے اور آپ کو چھٹی کا ای میل روانہ کیا جائے گا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کے ملازمین کی معاہدہ کے مطابق دوہری ملازمت کی اجازت نہیں ہے۔ آفر لیٹر میں بھی ملازم انفوسس کی رضامندی کے بغیر کسی بھی ادارے میں کل وقتی یا جز وقتی ملازمت نہیں کر سکتا۔

      کمپنی نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ آپ کے آفر لیٹر میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، آپ انفوسس کی رضامندی کے بغیر کسی بھی دوسری تنظیم میں ڈائریکٹر، پارٹنر، ممبر یا ملازم کے بطور کل وقتی یا جز وقتی ملازمت نہ کرنے پر متفق ہیں۔  ورنہ اس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:


      کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ دور دراز یا ورک فرم ہوم کی وجہ سے لوگ دوسری ملازمت کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ آئی ٹی ملازمین کے لیے دوسری نوکری کرنا آسان ہو گیا ہے، اپنے پہلے آجر کو بتائے بغیر وہ دوسری جگہ ملازمت کرتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: