உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    International Labour Day 2022:کیوں منایا جاتا ہے یوم مزدور، جانیے اس سے جڑی اہم باتیں

    آج ہے مزدوروں کا دن۔ (تصویر: shutterstock)

    آج ہے مزدوروں کا دن۔ (تصویر: shutterstock)

    International Labour Day 2022: یہ دن مزدوروں کی کامیابیوں اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اس دن چھٹی رکھی جاتی ہے۔ ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ دن کیسے اور کیوں شروع ہوا۔

    • Share this:
      International Labour Day 2022: مزدوروں کا عالمی دن ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے یوم مئی کے طور پر بھی مناتے ہیں۔ یہ دن مزدوروں کی کامیابیوں اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اس دن چھٹی رکھی جاتی ہے۔ ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ دن کیسے اور کیوں شروع ہوا۔ آج کا مضمون اسی موضوع پر ہے۔ آج ہم آپ کو اس آرٹیکل کے ذریعے بتائیں گے کہ ہم مزدوروں کا عالمی دن کیوں مناتے ہیں۔

      کیسے ہوئی یوم مزدور کی شروعات
      اس دن کا آغاز یکم مئی 1886 کو امریکہ میں ایک تحریک کی وجہ سے ہوا۔ اس تحریک میں امریکہ کے مزدور شامل تھے جنہوں نے کام کے لیے 8 گھنٹے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ پہلے ان مزدوروں سے 15-15 گھنٹے کام کروایا جا رہا تھا۔ ایسے میں کارکن امریکہ کی سڑکوں پر آگئے۔ اس تحریک کے دوران پولیس نے کچھ مزدوروں پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں کچھ مزدور جاں بحق جبکہ 100 سے زائد مزدور زخمی بھی ہوئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ملک کے 173 Thermal Plants میں کوئلے کی قلت، کوئلے کی کمی سے بجلی کے سنگین بحران کا خطرہ

      1889 میں جب انٹرنیشنل سوشلسٹ کانفرنس نے اپنا دوسرا اجلاس منعقد کیا تو اس اجلاس میں ایک قرارداد پاس کرنے کے ساتھ ساتھ یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس دن تمام مزدوروں، کامگاروں اور ملازمین کو چھٹی رہے گی۔ اس کے علاوہ دنیا کے ممالک میں مزدور صرف 8 گھنٹے ہی کام کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستانی طلبا کو پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل نہیں کرنےکا مشورہ، NMC نے جاری کیا نوٹس

      اگر ہم ہندوستان کی بات کریں تو ہمارے ملک میں لیبر ڈے کا آغاز 1923 میں چنئی میں ہوا۔ اس کی شروعات ہندوستان کی مزدور کسان پارٹی نے مدراس میں کی تھی۔ اس دن، پہلی بار، سرخ پرچم کو یوم مزدور کی علامت کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: