بے روزگارامیدواروں کے لیے خوشخبری ہے۔ ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) میں ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہے۔ اسرو کی جانب سے خالی اسامیوں پربھرتیوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیاگیاہے ۔ وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر۔ ترواننت پورم نے وی ایس ایس سی کے لئے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اسرو نے تمام 72خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا منصوبہ بنایاہے۔ اسرونے فٹر، مشینسٹ اور الیکٹرانک مکینک جیسے عہدوں پربھرتی کا اعلان کیاہے۔ اس نوٹیفکیشن کی مکمل تفصیلات وکرم سارہ بھائی بھائی اسپیس سینٹر کی سرکاری ویب سائٹ کے کیریئر سیکشن سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ درخواست فارم بھرنے کی کارروائی کا آغاز ہوگیاہے۔۔ درخواست کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2019 ہے۔

اسرو بھرتی 2019:خالی اسامیوں کی تفصیل

نوٹیفکیشن کی مکمل تفصیلات وکرم سارہ بھائی بھائی اسپیس سینٹر کی سرکاری ویب سائٹ کے کیریئر سیکشن سے حاصل کی جاسکتی ہے
اسرو میں بھرتیاں : کچھ اہم باتیں
آن لائن درخواست کا آغاز: 16 دسمبر،2019 صبح 10 بجے
درخواست کی آخری تاریخ : 30 دسمبر،2019 شام 5 تک
عمرکی حد :30 دسمبر، 2019 کو18 سے 35 سال تک( سرکاری قواعد کے مطابق عمرمیں نرمی)
درخواست کی فیس: ایس سی ، ایس ٹی اور خواتین کے لئے فیس میں چھوٹ
تفصیلی نوٹیفیکیشن کے لیے یہاں کلک کریں سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔