உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jharkhand Board 10th Result 2021: جھارکھنڈ بورڈ 10 ویں کے نتائج کا اعلان ، ایسے کریں چیک

    Jharkhand Board 10th Result 2021: جھارکھنڈ بورڈ 10 ویں کے نتائج کا اعلان ، ایسے کریں چیک

    Jharkhand Board 10th Result 2021: جھارکھنڈ بورڈ 10 ویں کے نتائج کا اعلان ، ایسے کریں چیک

    Jharkhand Board 10th Result 2021: جھارکھنڈ بورڈ نے 10 ویں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ کافی وقت سے جھارکھنڈ بورڈ کے طلبہ و طالبات کو نتائج کا انتظار تھا ۔

    • Share this:
      رانچی : جھارکھنڈ بورڈ نے 10 ویں کے نتائج  (Jharkhand Board 10th Result 2021) کا اعلان کردیا ہے ۔ کافی وقت سے جھارکھنڈ بورڈ کے طلبہ و طالبات کو نتائج کا انتظار تھا ۔ جھارکھنڈ بورڈ 10 ویں کے تقریبا چار لاکھ طلبہ نتائج کا انتظار کررہے تھے ۔ وزیر تعلیم جگنناتھ مہتو نے میٹرک اور انٹر کا ریزلٹ جاری کیا ۔ طلبہ نتائج جھارکھنڈ اکیڈمک کاونسل کی آفیشیل ویب سائٹ jac.jharkhand.gov.in اور jac.nic.in  پر دیکھ سکتے ہیں ۔ ان کے علاوہ نیوز 18 کی ویب سائٹ  https://urdu.news18.com  پر بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

      بتادیں کہ کورونا کی وجہ سے دیگر ریاستوں کی طرح جھارکھنڈ سرکار نے بھی دسویں بورڈ امتحانات کو رد کردیا تھا ، جس کے نتائج آج جاری کئے گئے ہیں ۔ انٹرنل اسسمنٹ کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایسے میں اس مرتبہ ٹاپر کی فہرست نہیں جاری کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں جے اے سی نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ پچھلے درجہ کے نمبرات کی بنیاد پر طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا ۔ ایسے میں ٹاپر لسٹ جاری کرنا صحیح نہیں ہے ۔

      ایسے چیک کریں 10 ویں کے نتائج

      سب سے پہلے طلبہ آفیشیل ویب سائٹ jac.jharkhand.gov.in پر جائیں ۔

      ہوم پیج پر دئے گئے دسویں نتائج 2021 کے لنک پر کلک کریں ۔

      اب اپنا رول نمبر درج کریں اور سبمٹ کریں ۔

      ریزلٹ آپ کے اسکرین پر آجائے گا ۔

      اس کے بعد اس کو ڈاون لوڈ کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: