JAC Board 10th, 12th Result 2023 Declared: جھارکھنڈ بورڈ نے جاری کیا 10ویں، 12ویں کا رزلٹ، ڈائریکٹ لنک سے کریں چیک
جھارکھنڈ بورڈ نے جاری کیا 10ویں، 12ویں کا رزلٹ
JAC Board 10th, 12th Result 2023 Declared @jacresults.com: جھارکھنڈ بورڈ کلاس 10ویں اور 12ویں سائنس فیکلٹی کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ طلباء کے نمبر سرکاری ویب سائٹ jacresults.com یا jac.jharkhand.gov.in پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ طلباء نیچے دیئے گئے لنک سے رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔
JAC Board 10th, 12th Result 2023 Declared @jacresults.com: جھارکھنڈ بورڈ کے امتحان کے نتائج سے متعلق ایک بڑی خبر ہے۔ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل، جے اے سی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس وقت میٹرک کے ساتھ ساتھ انٹر سائنس کے رزلٹ بھی جاری ہو چکے ہیں۔ آرٹس اور کامرس کا رزلٹ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ جاری کردہ رزلٹ کے مطابق جے اے سی 10ویں میں 95.38 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں اور انٹر سائنس میں پاس ہونے کا تناسب 81.34 فیصد رہا۔
1. سب سے پہلے سرکاری ویب سائٹ jacresults.com یا jac.jharkhand.gov.in پر جائیں۔ 2. اب ویب سائٹ کے ہوم پیج پر دستیاب JAC Result 2023 کے لنک پر کلک کریں۔ 3. اس کے بعد اپنی کلاس کا آپشن منتخب کریں۔ 4. اب طلبہ کو اپنا رول نمبر درج کرکے سبمٹ کرنا ہوگا۔ 5. رزلٹ ان کی اسکرین پر آجائے گا۔
اس سے قبل جھارکھنڈ بورڈ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 14 مارچ سے 5 اپریل کے درمیان منعقد ہوئے تھے۔ جس کے دوران تقریباً 4 لاکھ 33 ہزار طلباء میٹرک میں اور تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار طلباء نے انٹرمیڈیٹ میں امتحان دیا تھا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔