உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سول سروسز امتحان کیلئے مفت کوچنگ، درخواستیں مطلوب

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سول سروسز امتحان کیلئے مفت کوچنگ، درخواستیں مطلوب

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سول سروسز امتحان کیلئے مفت کوچنگ، درخواستیں مطلوب

    مفت تربیتی پروگرام کے اہل ہونے کے لیے امیدواروں کو لازمی طور پر داخلہ امتحان پاس کرنا ہوگا۔ جس میں ایک تحریری امتحان ہوتا ہے جس کے بعد ایک انٹرویو ہوتا ہے۔ یہ دہلی ، سرینگر ، لکھنؤ ، گوہاٹی ، بنگلورو ، ممبئی ، حیدرآباد ، پٹنہ اور ملاپورم کے 10 مراکز پر منعقد ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ (Jamia Millia Islamia) نے اقلیت ، شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی) ، شیڈولڈ ٹرائب (ایس ٹی) اور خواتین سے سول سروسز امتحانات کے لیے مفت رہائشی کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست کا عمل 10 اگست سے شروع ہوا ہے اور 6 ستمبر 2021 تک جاری رہے گا۔ آن لائن درخواست کی فیس 750 روپے ہے۔ پریلمس اور مین امتحانات دونوں کی تربیت جامعہ فراہم کرے گی ۔ دستیاب نشستوں کی کل تعداد 150 ہے ۔ اس کے علاوہ داخلہ لینے والے طلبہ کو ہاسٹل رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔

      مفت تربیتی پروگرام کے اہل ہونے کے لیے امیدواروں کو لازمی طور پر داخلہ امتحان پاس کرنا ہوگا۔ جس میں ایک تحریری امتحان ہوتا ہے جس کے بعد ایک انٹرویو ہوتا ہے۔ یہ دہلی ، سرینگر ، لکھنؤ ، گوہاٹی ، بنگلورو ، ممبئی ، حیدرآباد ، پٹنہ اور ملاپورم کے 10 مراکز پر منعقد ہوگا۔

      مفت کوچنگ کلاسوں میں داخلے کے لیے تحریری امتحان 18 ستمبر 2021 کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد کیا جائے گا جس میں جنرل نالج کے آبجیکٹیو ٹائپ کے سوالات ہوں گے۔ نتیجہ 30 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ تحریری امتحان پاس کرنے والوں کو 11 سے 22 اکتوبر کے درمیان انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا اور حتمی نتیجہ 29 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ داخلہ کا عمل 8 نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔

      تحریری امتحان تین گھنٹے کے لیے لیا جائے گا اور اسے دو پیپرز میں تقسیم کیا جائے گا ۔ پیپر I اور پیپر II۔ پیپر III میں ہر ایک کے 60 معروضی قسم کے سوالات ہوں گے ۔ ہر غلط جواب پر ایک تہائی نمبر کاٹے جائیں گے۔ جبکہ پیپر II ایک مضمون کا پیپر ہوگا ، جس میں امیدواروں کو دو مضامین لکھنے ہوں گے ، ہر ایک کو 30 نمبر ملیں گے۔ امتحان انگریزی ، ہندی یا اردو زبان میں دئے جا سکتے ہیں۔

      صرف اولین 1500 طلبہ کے مضامین کا ان کے پیپر I کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو پرسنلٹی ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا جو 30 نمبرات کا ہوگا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: