உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر ! جامعہ ملیہ اسلامیہ نے موقوف کیا آن لائن امتحانات ، یہ ہے بڑی وجہ

    بڑی خبر ! جامعہ ملیہ اسلامیہ نے موقوف کیا آن لائن امتحانات ، یہ ہے بڑی وجہ

    بڑی خبر ! جامعہ ملیہ اسلامیہ نے موقوف کیا آن لائن امتحانات ، یہ ہے بڑی وجہ

    یونیورسٹی کی طرف سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آڈ سمسٹر اور سالانہ امتحان کی بابت آن لائن طریقہ امتحانات کے بارے میں دفتر برائے کنٹرولر آف ایگزامنیشن کی جانب سے ایک اعلان 7 دسمبر 2020 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا ، طلبہ کی شکایات کے بعد وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسے فی الحال موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    • Share this:
    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذریعے طلبہ اور طالبات کو آن لائن طریقے سے امتحان دینے اور کئی طرح کی شرائط عائد کرنے کے بعد جو تنازع شروع ہوا تھا ، اس پر یونیورسٹی انتظامیہ پیچھے ہٹ گئی ہے ۔ کیونکہ طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کی مخالفت کی جارہی تھی اور کشمیر  کی سیاسی قیادت نے بھی اس معاملے میں جامعہ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کشمیر میں انٹرنیٹ کے حالات 2 جی انٹرنیٹ اسپیڈ کی جانب توجہ دلائی تھی ۔

    اب یونیورسٹی کی طرف سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان  میں کہا گیا ہے کہ آڈ سمسٹر اور سالانہ امتحان کی بابت آن لائن طریقہ امتحانات کے بارے میں دفتر برائے کنٹرولر آف ایگزامنیشن کی جانب سے ایک اعلان 7 دسمبر 2020 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا ، طلبہ کی شکایات کے بعد وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسے فی الحال موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ دفتر برائے کنٹرولر آف ایگزامنیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں کہ وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حکم کے بعد فی الحال اسے موقوف کیا جاتا ہے اور مندرجہ ذیل باتیں کہی جاتی ہیں :

    1- آن لائن طریقہ کار امتحانات پر یو نیورسٹی کو طلبہ کی جانب سے متعدد شکایات اور پریشانیاں کے بارے میں متعدد تفصیلات موصول ہوئی ہیں ۔

    2- یونیورسٹی نے طلبہ کے تحفظات اور یونیورسٹی کے فیصلے سے یونیورسیٹی گرانٹ کمیشن یو جی سی کو آگاہ کرادیا ہے جو امتحان کے جدید طریقہ سے متعلق ہیں ۔ اس بابت یو جی سی کی طرف سے ہدایات / رہنما خطوط کا انتظار ہے۔

    3- یونیورسٹی کی جانب سے اس معاملہ پر یو جی سی کی طرف سے ہدایات / رہنما خطوط آنے کے بعد ہی امتحان کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

    تاہم اس بابت طلبہ کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ پریشان نہ ہوں ، اپنے آن لائن کلاسیز اور امتحانات کی تیاری جاری رکھیں۔ ساتھ ہی ساتھ تازہ جانکاری اور معلومات کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ(www.jmicoe.in) پر نظر رکھیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: