உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم نے ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ 2021 میں پہلی رنر اپ پوزیشن حاصل کی

    قومی سطح پر ہونے والے اس اہم مقابلے کے بیسک اینڈ ایڈوانس اسٹریم کے جملہ زمروں میں کوئی پوزیشن حاصل کرنے والے بلال، جامعہ کے واحد طالب علم ہیں۔ اس ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ 2021 میں پورے ملک سے تین ہزار سے زیادہ کالج کے طلبا شریک ہوئے تھے۔

    • Share this:
    شعبہ الیکٹرانکس اینڈ کمیو نی کیشن،فیکلٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تیسرے سال کے  طالب علم  سید محمد بلال نے ایرنیسٹ ایند ینگ (ای وائی)کی جانب سے مؤرخہ تین اکتوبر دوہزاکیس تا سات نومبر دوہزار اکیس کو منعقدہ نیشنل کارپوریٹ مقابلہ۔ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں بیسک اسٹریم (بیسکس آف رسک مینجمنٹ) کے پہلے رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی ہے۔
    قومی سطح پر ہونے والے اس اہم مقابلے کے بیسک اینڈ ایڈوانس اسٹریم کے جملہ زمروں میں کوئی پوزیشن حاصل کرنے والے بلال، جامعہ کے واحد طالب علم ہیں۔ اس ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ دوہزار اکیس ey cafta case championship 2021 میں پورے ملک سے تین ہزار سے زیادہ کالج کے طلبا شریک ہوئے تھے۔اس سال مقابلہ میں ہندوستان کے اہم اداروں جیسے کہ آئی آئی ٹی رورکی،آئی آئی ایم بنگلور، ایل ایس آر دہلی یونیورسٹی،این ایم آئی ایم ایس ممبئی وغیرہ سے بڑی تعداد میں طلبانے شرکت کی تھی۔
    ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ قومی سطح کا کیس اسٹڈی مقابلہ ہے جسے بی اے اور ایم اے کے طلبا کے لیے منعقد کیا جاتاہے۔شرکا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبہ علم کی بھرپور معلومات رکھتے ہوں گے  ساتھ وہ وہ تنظیم وادارے اور بازار کی صورت حال کا باریک بینی سے مطالعہ اور تحقیق کرکے اہم کارپوریٹ کاروائی کی تجویز پیش کریں گے۔
    سید محمد بلال کو پہلی رنر اپ پوزیشن حاصل ہونے کی وجہ سے انہیں ای وائی دفتر میں ایک مہینے تک راست انٹرنشپ کا موقع  اورای وائی کے مؤقر کافٹا (سرٹیفکٹ ان اپلائیڈ فینانس، ٹریزری اینڈ انالیٹکس) کورس جسے خصوصی طورپر طلبا(اسکالر کا کورس) اور درمیانے درجے کے ورکنگ پروفیشنل (ایکزیکیٹو کورس) علاحدہ طور پر کے لیے پچھتر فی صد اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔یہ کورس ماڈیول سو گھنٹے آموزش،چودہ ماڈیولز اور سات لرننگ سیشن پر مشتمل ہوگا۔

    ماضی میں انٹر کالج کیس مقابلے جیتنے کے بعد سے بلال اس قومی سطح کے مشہور کارپوریٹ مقابلے پر نظریں جمائے ہوئے تھے اورانھوں نے شاندار طریقے سے یقیناً انعام اور برانڈ ٹیگ کا دعوی کیا ہے جس میں چار اہم آفرز شامل ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: