پہلی مرتبہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کودی جارہی ہےگلمرگ میں اسکنگ کی ٹریننگ
جموں وکشمیرکےگیارہ اضلاع کے سرکاری اسکولوں سےوابستہ طالب علم محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی جانب سےمنعقدہ سرمائی کھیلوں کےتربیتی کورسز میں حصہ لینے کی غرض سے سیاحتی مقام گلمرگ پہنچےہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 13, 2021 06:16 AM IST
جموں وکشمیرکےگیارہ اضلاع کے سرکاری اسکولوں سےوابستہ طالب علم محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی جانب سےمنعقدہ سرمائی کھیلوں کےتربیتی کورسز میں حصہ لینے کی غرض سے سیاحتی مقام گلمرگ پہنچےہیں۔ صوبہ جموں کےاضلاع سےوابستہ طالب علموں کوجموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہا نے ہری جھنڈی دکھاکرجموں سے روانہ کیاتھا۔ گلمرگ میں اس بارصرف سرکاری اسکولوں کے بچوں کوہی محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سےگلمرگ میں سرمائی کھیلوں میں تربیتی کورسز کااہتمام کیا جارہا ہے۔
محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کےعہدہ داروں نے نیوزایٹین اردوکوبتایاکہ اس باراس سلسلے میں سرکار کی جانب سےپہلے ہی حکم نامہ جاری ہواتھا۔اس تربیتی کورسزمیں مختلف اضلاع کے ایک سودس بچےتربیتی کورس میں حصہ لیں گے۔ ادھران بچوں کی نگہداشت کےلیے اننت ناگ، ٹنگمرگ اورادھم پور میں کنٹرول روم قائم کئےگئےہیں۔ ٹنگمرگ میں منفی درجہ حرارت میں محکمہ یوتھ سروس کےلیزان آفیسراوردیگرملازمین رات بھران بچوں کی نگہداشت کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔گلمرگ پہنچ کرتمام اضلاع کے ان بچوں نے خوشی کااظہارکیا۔
نیوز ایٹین اردوکے ساتھ بات کرتے ہوئے پونچھ اور کشتواڑ کے بچوں نے کہاکہ وہ پہلی بار گلمرگ آئے ہیں یہاں دیکھ کرانہیں دلی سکون ہواانہوں نےامیدظاہرکی کہ وہ اسکنگ کےتمام گرسیکھیں گے۔ سرکاری کی جانب اس بارسرکاری اسکولوں کے بچوں کوموقع دینےپر اظہارتشکرکیا۔گلمرگ میں ماہر انسٹریکٹران بچوں کو اسکنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔ فروری کےمہینے میں گلمرگ میں سکینڈکھیلوں انڈیا کےمقابلےمنعقدہوں گے جس کےلیے تیاریاں کی جارہی ہے۔کھیلوانڈیامیں ملک بھرسے کھلاڑی حصہ لےرہے ہیں۔گلمرگ میں کھلاڑی بھی حصہ لینے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔