உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: اسکولوں میں رامائن، گیتا لازمی کرنے کے احکامات کو حکومت نے لیا واپس، سیاسی جماعتیں کررہی تھیں تنقید

    جموں وکشمیر حکومت کا آرڈر۔

    جموں وکشمیر حکومت کا آرڈر۔

    آرڈرمیں واضح طورپرکہا گیا تھا کہ یہ کتابیں اسکول کالج اورعوامی لائبریری میں دستیاب رہنی چاہئے۔ 

    • Share this:
      جموں وکشمیرحکومت نے محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکول، کالج اورلائبریری میں اردو میں گیتا اوررامائن کی کتابیں خریدنے کے حکم کو واپس لے لیا ہے۔ جموں وکشمیرحکومت کے اس حکم کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد چیف سکریٹری کے احکامات پراس حکم کوواپس لے لیا گیا۔

      آرڈرمیں واضح طورپرکہا گیا تھا کہ یہ کتابیں اسکول کالج اورعوامی طورپرلائبریری میں دستیاب رہنی چاہئے۔ جموں وکشمیر کے اسکول محکمہ تعلیم کی 4 اکتوبرکوہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا۔

      واضح رہے کہ اس سے قبل جموں وکشمیر میں محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکول، کالج اورلائبریری کو اردو میں لکھی شریمد بھاگوت اوررامائن کی کتابیں خریدنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس حکم میں ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ سروانند کول پریمی کی کتابیں خریدی جائیں۔

      آرڈرمیں واضح طورپرکہا گیا ہے کہ یہ کتابیں اسکول کالج اورعوامی لائبریری میں دستیاب رہنی چاہئے۔

      جموں وکشمیر کے اسکول محکمہ تعلیم کی 4 اکتوبرکوہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا، جس کے احکامات اب جاری کئے گئے ہیں۔ حالانکہ محکمہ تعلیم کے اس حکم پرسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے سوال اٹھائے تھے۔ اس کے علاوہ دوسری پارٹیوں کے لیڈران نے بھی حکومت کی تنقید کی تھی۔





      First published: