உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu-Kashmir Job Alert:جموں-کشمیر میں اسسٹنٹ پروفیسر سمیت کئی عہدوں پر نکلی نوکریاں، اس تاریخ سے پہلے کریں آن لائن اپلائی

    جموں کشمیر میں ان آسامیوں پر ہوں گی بھرتیاں۔ ایسے کریں اپلائی۔

    جموں کشمیر میں ان آسامیوں پر ہوں گی بھرتیاں۔ ایسے کریں اپلائی۔

    JKPSC Recruitment 2022: اس ریکروٹمنٹ ڈرائیو کے ذریعے سے مجموعی 46 آسامیاں بھری جائیں گی۔ ان کی تفصیل آگے دی گئی ہے۔ یہ بھی جان لیجیے کہ ان عہدوں پر درخواست دینے کا عمل جاری ہے اور ان پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2022 ہے۔

    • Share this:
      JKPSC Recruitment 2022:جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (JKPSC Recruitment 2022) نے مختلف آسامیوں(Jammu-Kashmir Sarkari Naukri) کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ آسامیاں اسسٹنٹ پروفیسر، لائبریرین اور پی ٹی آئی (Jammu-Kashmir Government Job) کی ہیں۔ وہ امیدوار جو JKPSC (Jammu-Kashmir JKPSC Recruitment 2022) کی ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند ہیں، وہ آخری تاریخ سے پہلے مقررہ فارمیٹ میں درخواست دیں۔ ایسا کرنے کے لئے کے کے پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ jkpsc.nic.inپر جائیں۔ اس ریکروٹمنٹ ڈرائیو کے ذریعے سے مجموعی 46 آسامیاں بھری جائیں گی۔ ان کی تفصیل آگے دی گئی ہے۔ یہ بھی جان لیجیے کہ ان عہدوں پر درخواست دینے کا عمل جاری ہے اور ان پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2022 ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے سیاحتی مقام رنگ مرگ: اس کی خوبصورتی کے بارے میں جانئے

      آسامی کی تفصیلات -
      جے کے پی ایس سی (Jammu-Kashmir JKPSC Assistant Professor, Librarian, PTI Recruitment 2022) میں نکلے آسامیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

      کل پوسٹس – 46

      اسسٹنٹ پروفیسر – 40 آسامیاں

      لائبریرین – 03 آسامیاں

      پی ٹی آئی – 03 پوسٹس
      درخواست کی فیس کیا ہے -

      جے کے پی ایس سی کے ان پوسٹوں پر درخواست دینے کے لئے فیس عام طبقے کے لئے 1000 روپے اور ریزرویشن طبقے کے لئے 500 روپے طئے کی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Navy Agniveer:اگنی ویربھرتیوں میں بیٹیوں کاجوش،بحریہ کیلئے 3دن میں ہی10ہزاردرخواستیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Part-time PhD courses: کام کرنےوالے پیشہ ورافرادکیلئےپارٹ ٹائم پی ایچ ڈی کورسز، جانیےتفصیل

      ایسے کریں اپلائی۔

      • ان آسامیوں پر اپلائی کرنے کے لیے سب سے پہلے آفیشیل ویب سائٹ یعنی jkpsc.nic.in پر جائیں۔

      • یہاں Recruitment نامی ٹیب پر کلک کریں۔ اس کے بعد جاب/آن لائن درخواست نام کے ٹیب پر جائیں۔

      • درخواست فارم پُر کریں اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد فیس ادا کریں۔

      • اب درخواست فارم جمع کروائیں اور اس کا پرنٹ آؤٹ لینا نہ بھولیں۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: