’کسی بھی امتحان میں کامیابی کیلئے 12 گھنٹوں کی پڑھائی نہیں، بلکہ دلچسپی کی ضرورت‘ Shishir
اپنے سی بی ایس سی کے بارہویں بورڈ امتحانات میں انھوں نے 97.9 فیصد اسکور کیا۔ (Sruthy Susan Ullas)
JEE Advanced AIR 1 Shishir: ششیر نے آئی آئی ٹی کے داخلہ امتحان میں 360 نمبروں میں سے 314 نمبر حاصل کیے ہیں۔ جے ای ای ایڈوانس کے لیے کل 155538 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف 40712 امیدوار ہی کوالیفائی ہوئے ہیں۔
کرناٹک کے ششیر (Shishir) نے آئی آئی ٹی داخلہ امتحان جی ایڈوانس (JEE Advanced) میں اس سال اول مقام حاصل کیا ہے۔ ششیر نے جے ای ای مین میں بھی ٹاپ رینک حاصل کیا ہے اور ساتھ ہی ریاستی سطح کے فارمیسی داخلہ امتحان میں اول درجہ حاصل کیا۔ بنگلور کا یہ نوجوان مستقل طور پر مطالعہ کرتا رہا ہے لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی پڑھائی میں 12 تا 14 گھنٹے نہیں لگائے جو اس طرح کے امتحانات میں کامیابی کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
نیوز 18 ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے لیے زیادہ گھنٹوں کی نہیں دلچسپی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو کسی بھی داخلہ امتحانات کو کریک کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ششیر ودیارنیا پورہ میں واقع نارائنا ای ٹیکنو اسکول کے ایک طالب علم ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ امتحانات کی تیاری کے ہر گھنٹے کے بعد چھوٹا سا وقفہ لیا کرتے تھے۔ تاہم باقاعدگی سے وقفے کا مطلب توجہ کی کمی نہیں تھا۔ وہ دعوی کرتے ہیں کہ یہ ان کی مستقل مزاجی ہے جس نے ان کو ہمیشہ متحرک رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ ہر روز پڑھتے ہیں۔ وہ پچھلے دو سال سے آئی آئی ٹی میں داخلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
آئی آئی ٹی کے داخلے کے علاوہ اس نے فارما زمرہ کے تحت کرناٹک کامن انٹرنس ٹیسٹ (KCET) میں بھی درجہ اول حاصل کیا ہے۔ انھوں نے کرناٹک کامن انٹرنس ٹیسٹ میں کل 178/180 نمبر حاصل کیے سیٹ میں 100 فیصد حاصل کیا۔ اپنے سی بی ایس سی کے بارہویں بورڈ امتحانات میں انھوں نے 97.9 فیصد اسکور کیا۔
ششیر نے آئی آئی ٹی کے داخلہ امتحان میں 360 نمبروں میں سے 314 نمبر حاصل کیے ہیں۔ جے ای ای ایڈوانس کے لیے کل 155538 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف 40712 امیدوار ہی کوالیفائی ہوئے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔