உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    JEE Advanced Topper List 2022 Released: جی ای ای ایڈوانس میں آر کے ششر نے کیا ٹاپ، دیکھیں فہرست

    جی ای ای ایڈوانس کا رزلٹ جاری

    جی ای ای ایڈوانس کا رزلٹ جاری

    انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بامبے (IIT Bombay) نے JEE Advanced 2022 کا نتیجہ (JEE Advanced Result 2022) جاری کردیا ہے۔ اس کے ساتھ JEE Advanced Topper List 2022 میں ٹاپر کی بھی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ممبئی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بامبے (IIT Bombay) نے JEE Advanced 2022 کا نتیجہ (JEE Advanced Result 2022) جاری کردیا ہے۔ اس کے ساتھ JEE Advanced Topper List 2022 میں ٹاپر کی بھی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ اس امتحان میں آر کے ششر نے رینک 1 حاصل کرکے ٹاپ کیا ہے۔ وہیں آئی آئی ٹی دہلی زون کی تنشکا کابرا (Tanhishka Kabra) نے 16 رینک حاصل کی اور لڑکیوں میں ٹاپ کیا۔

      اس کے علاوہ امیدوار سیدھے اس لنک پر کلک کرکے بھی ٹاپرس لسٹ (JEE Advanced Topper List 2022) دیکھ سکتے ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس امتحان میں کل 10 امیدوں نے رینک 1 حاصل کیا ہے۔ اس میں آر کے ششر، وانگپلّی سائی سدھارتھ، پالیسیٹی کارتیکیے، دیالا جان جوسف، لویش مہار، اوجس مہیشوری، گائیکوٹی وگنیش، اونکار رمیش شرپور، اورتاد سمیرپور شامل ہیں۔

      جے ای ای (ایڈوانس) 2022 میں پیپر 1 اور 2 دونوں میں کل 155538 امیدوار حاضر ہوئے تھے۔ کل 40712 امیدواروں نے جی ای ای ایڈوانس (JEE Advanced 2022) کے امتحان کو کوالیفائی کیا ہے۔ کل اہل امیدواروں میں سے 6516 خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ کل 296 غیرملکی امیدواروں نے امتحان کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے، جس میں سے 280 امیدوار دونوں پیپر میں حاضر ہوئے تھے۔ اس میں سے 145 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا ہے۔

      JEE Advanced کا رزلٹ (JEE Advanced Result 2022) سبھی موجود امیدوار JEE Advanced کی آفیشیل ویب سائٹ jeeadv.ac.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ رزلٹ کے ساتھ آنسر کی بھی جاری کی گئی ہے۔ اس امتحان میں کامیاب امیدوار JoSAA کاونسلنگ کے لئے درخواست کرسکتے ہیں۔ جو دیگر کے علاوہ، آئی آئی ٹی داخلہ کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔ کاونسلنگ کا عمل 12 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: