آج جے ای ای مین میں درخواست کی آخری تاریخ، اب تک 8.25 لاکھ طلبہ نے کیا رجسٹریشن
آج جے ای ای مین میں درخواست کی آخری تاریخ، اب تک 8.25 لاکھ طلبہ نے کیا رجسٹریشن
جو طلباء بورڈ کی اہلیت کے بارے میں الجھن کی وجہ سے درخواست نہیں دے رہے ہیں وہ لازمی طور پر درخواست دیں کیونکہ جے ای ای مین امتحان میں شرکت کے لیے بورڈ کی اہلیت کی کوئی شرط نہیں ہے۔
ملک کی سب سے بڑی انجینئرنگ انٹرنس امتحان جے ای ای مین کے لیے درخواست دینے کا عمل جاری ہے۔ جے ای ای مین کے پہلے مرحلے کے لیے بڑی تعداد میں طلبہ آخری دنوں میں درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ اب تک جنوری کے امتحان کے لیے 8 لاکھ 25 ہزار طلبہ نے درخواست داخل کی ہے۔ درخواست کے لیے آخری موقع بدھ کی رات 11 بجے تک ہے۔ اس درمیان، وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق، ہر تعلیمی بورڈ کے اعلیٰ 20 پرسنٹائل طلبہ اب آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے اور جے ای ای ایڈوانس کے لیے حاضر ہوسکیں گے، بھلے ہی انہوں نے 12ویں کلاس میں 75 فیصد نمبرات حاصل کیے ہوں یا نہیں۔ طویل عرصے سے یہ مخمصہ کا شکار تھا، جو اب صاف ہوگیا ہے۔
انجینئرنگ کیرئیر کونسلر امیت آہوجا کے مطابق، اس سال جے ای ای مین جنوری کے لیے آٹھ لاکھ 60 سے زیادہ طلبہ کی درخواستیں رجسٹر کرنے کی امید ہے۔ پچھلے سال بھی پہلے سیشن کے لیے آٹھ لاکھ 72 ہزار طلبہ نے اپلائی کیا تھا۔ دوسرے سیشن میں شامل ہونے کے خواہشمند سبھی طلبہ کو اپریل امتحان کے لیے دوبارہ درخواست داخل کرنی ہوگی۔ اس سال جے ای ای مین 2023 امتحان کے لیے مجموعی طور پر یونیک کینڈیڈٹ کی تعداد 10 لاکھ سے یادہ ہوگی۔ جنوری سیشن کے لیے جے ای ای امتحان 24 جنوری سے 31 جنوری، 2023 کے وسط میں ہونا ہے۔ ایسے میں 20 جنوری 2023 تک انٹرنس کارڈ جاری کردئیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
جو طلباء بورڈ کی اہلیت کے بارے میں الجھن کی وجہ سے درخواست نہیں دے رہے ہیں وہ لازمی طور پر درخواست دیں کیونکہ جے ای ای مین امتحان میں شرکت کے لیے بورڈ کی اہلیت کی کوئی شرط نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، جے ای ای مین کی بنیاد پر، بہت سے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ دیا جاتا ہے، جس میں بورڈ کی اہلیت 75 فیصد سے کم ہے۔ ساتھ ہی سبھی طلبہ کے لیے جنوری امتحان ایک مشق کے طور پر ہے جس سے اپنی سبھی خامیاں جان کر طلبہ اگلے اپریل میں اپنے جے ای ای مین میں این ٹی اے اسکور کو بڑھاسکتا ہے اور طلبہ کے دونوں امتحان دینے پر ہائر این ٹی اے اسکور کی بنیاد پر ہی آل انڈیا رینک جاری کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔