ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

JEE Main April Session Postponed:جی ای ای مین اپریل سیشن کوبھی کیاگیاملتوی، جلد ہی ہوگانئی تاریخوں کااعلان

JEE Main April Session Postponed:جے ای ای مین (JEE Main) کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ نئی تاریخوں اور امتحان کے اعلان کے درمیان طلبہ کو 15 دن کا وقفہ بھی دیا جائے گا۔

  • Share this:
JEE Main April Session Postponed:جی ای ای مین اپریل سیشن کوبھی کیاگیاملتوی، جلد ہی ہوگانئی تاریخوں کااعلان
جی ای ای مین اپریل سیشن کو بھی کیاگیا ملتوی ، جلد ہی ہوگا نئی تاریخوں کا اعلان

JEE Main April Session Postponed:جوائیٹ انٹرنس ایگزامینشن (جے ای ای ۔ مین) کا اپریل سیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔ جو 27، 28، 29 اور 30 اپریل کومنعقد ہونے والا تھا۔ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے تاحال کئی اہم امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم نے  جے ای ای مین  کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے طلبہ کی حفاظت اور ان کے تعلیمی کیریئر خصوصی توجہ دینا وزارت تعلیم کی والین ترجیح ہے‘‘۔


نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے کہا تھا کہ تاریخوں اور امتحان کے اعلان کے درمیان طلبہ کو 15 دن کا وقفہ بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بھیانک صورتحال کو دیکھتے ہوئے امیدواروں اور امتحانات کے عملہ کی حفاظت اور فلاح کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔



وزارت تعلیم کی جانب سے جاری سرکاری نوٹس کے مطابق ’’جے ای ای مین اپریل 2021 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جے ای ای مین اپریل سیشن کی نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ امتحان سے کم از کم 15 کا وقت بھی دیا جائے گا‘‘۔اس دوران امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس وقت کو امتحان کے لئے بہتر طور پر تیاری جاری رکھیں۔ این ٹی اے نے سرکاری نوٹس میں کہا کہ ’’وہ اپنے گھروں میں این ٹی اے ابھیس ایپ (NTA Abhyas App) پر پریکٹس کریں‘‘۔

حکومت نے اس سے قبل کووڈ۔19 کی صورتحال کے سبب 12 ویں بورڈ امتحانات کو ملتوی اور 10ویں کے بورڈ امتحانت منسوخ کردیا تھا۔ جس کے بعد طلبہ اور ماہرین تعلیم جے ای ای مین امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔رواں برس جے ای ای مین سال میں چار بار منعقد ہونا تھا۔ طلبہ میں وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناؤ کو دور کرنے کے لئے نرمی کی پیش کش کی گئی۔


اس سے قبل جے ای ای مینز میں صرف دو کوششوں کی اجازت ہے۔ اب طلبہ اپنی پسند کی بنیاد پر چاروں کے لئے حاضر ہوسکتے ہیں اور ان کے ذریعہ حاصل کیے جانے والے بہترین اسکور کے نمبر گنے جائیں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ لاکھوں طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔ جے ای ای مین اب تک دو سیشنوں کے لئے منعقد ہوا ہے۔ فروری کے سیشن میں مجموعی طور پر6,20,978 طلبہ حاضر ہوئے تھے جبکہ سیشن 2 یا مارچ کے دوران 5,56,248 طلبہ نے داخلہ کا امتحان دیا تھا۔

اس سال پہلی بار جے ای ای مین امتحان میں داخلی انتخاب (internal choice) بھی ہے۔ کیمسٹری، طبیعیات اور ریاضی ہر حصے میں طلبہ سے 30 سوالات پوچھے جاتے ہیں جن میں سے انہیں 25 جوابات دینے ہیں۔ اس سے قبل ہر سیکشن سے صرف 25 سوالات پوچھے گئے تھے۔ یہ ایک وقتی اقدام کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا کیونکہ بیشتر بورڈ بشمول سی بی ایس ای اور دیگر ریاستی بورڈوں نے نصاب میں 30 فیصد کمی کردی تھی۔

وزارت نے نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبہ جو بورڈ کے امتحانات کے مطابق تیاری کرتے ہیں وہ بھی امتحان کے ذریعے داخلے کو یقینی بنائیں گے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 18, 2021 12:53 PM IST