ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

وزیر تعلیم نے جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلہ کے امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان

ڈاکٹر نشنک نے بتایا کہ جے ای ای مین امتحان کے تیسرے مرحلہ کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقدی کئے جائیں گے۔ جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلے اپریل اور مئی میں ہونے تھے لیکن امتحانات کورونا وباکی وجہ سے ملتوی کرنے پڑے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 07, 2021 12:09 AM IST
  • Share this:
وزیر تعلیم  نے جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلہ کے امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان
وزیر تعلیم نے جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلہ کے امتحانات کی تاریخوں کا کیا اعلان

نئی دہلی : مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جے ای ای مین 2021 کے ملتوی کئے گئے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے امتحانات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے مرحلے کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہوں گے۔


ڈاکٹر نشنک نے بتایا کہ جے ای ای مین امتحان کے تیسرے مرحلہ کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقدی کئے جائیں گے۔ جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلے اپریل اور مئی میں ہونے تھے لیکن امتحانات کورونا وباکی وجہ سے ملتوی کرنے پڑے تھے۔



انہوں نے کہا کہ جو طلبا کسی وجہ سے تیسرے مرحلے کے لئے درخواست نہیں دے سکتے تھے وہ آج رات سے 8 جولائی کی رات 11 بجکر 30 منٹ تکدرخواست دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ چوتھے مرحلے کے لئے بھی آپ 9 جولائی سے 12 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جنتے امتحان کے مراکز تھے اب ان کی تعداد کو دوگنا کردیا گیا ہے تاکہ معاشرتی دوری کو برقرار رکھا جاسکے۔

واضح ر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اس سال جے ای ای مین کو چار مراحل میں کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو مراحل فروری اور مارچ میں مکمل ہوچکے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 07, 2021 12:00 AM IST