ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

JEE Main May 2021 : کورونا وائرس کا اثر ، مئی میں ہونے والا جے ای ای مین ایگزام بھی ملتوی

جے ای ای مین اپریل امتحانات کے بعد اب جے ای ای مین مئی 2021 کے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( اے ٹی ای ) نے اس سلسلہ میں نوٹس جاری کردیا ہے ۔

  • Share this:
JEE Main May 2021 : کورونا وائرس کا اثر ، مئی میں ہونے والا جے ای ای مین ایگزام بھی ملتوی
(Image by Pexels / Representational)

نئی دہلی : جے ای ای مین اپریل امتحانات کے بعد اب جے ای ای مین مئی 2021 کے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( اے ٹی ای ) نے اس سلسلہ میں نوٹس جاری کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹر پر اس کی جانکاری دی۔ بتادیں کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وزارت تعلیم نے سبھی اداروں سے پیر شام کو مئی 2021 میں مقررہ سبھی آف لائن امتحانات کو ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی ۔ اس سلسلہ مرکزی مراعات یافتہ اداروں کے سبھی سربراہوں کو ایک خط لکھا گیا ہے ۔


ہائر ایجوکیشن سکریٹری امت کھرے نے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مئی 2021 کے مہینے میں ہونے والے سبھی آف لائن امتحانات کو ملتوی کردیں ۔ آن لائن امتحانات وغیرہ حالانکہ جاری رہ سکتے ہیں ۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیصلہ کا جائزہ جون 2021 کے پہلے ہفتہ میں لیا جائے گا اور اسی بنیاد پر امتحانات کو لے کر غور و خوض کیا جائے گا ۔



اداروں کو اس بات کو بھی یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر کسی کو بھی کسی ادارہ کی مدد کی ضرورت ہو تو اس کو فوری ممکنہ مدد دی جائے ، تاکہ وہ جلد سے جلد بحران سے باہر آئے ۔ سبھی اداروں کو اہل افراد کو ٹیکہ کاری کیلئے انسپائر کرنا ہوگا اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سبھی محفوظ رہنے کیلئے کورونا پروٹوکال پر عمل کریں ۔

بتادیں کہ کورونا وبا کے پیش نظر ملک کے زیادہ تر حصے میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور سبھی امتحانات بھی ملتوی کردئے گئے ہیں ۔ ایسے میں کچھ امتحانات ایسے بھی ہیں ، جن کے سلسلہ میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ CLAT 2021, UPSC CSE 2021 سمیت دیگر کئی امتحانات ہیں ، جو مئی 2021 میں منعقد ہونے والے ہیں ، مگر اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی بھی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 04, 2021 08:58 PM IST