JEE Main Results: نتائج میں تاخیر سے لاکھوں طلبہ کی بڑھی پریشانی!معروف کالجوں میں درخواستیں مسترد ہونے کا ڈر
رزلٹ میں دیری سے لاکھوں طلبہ کی بڑھی پریشانی!معروف کالجوں میں درخواستیں مسترد ہونے کا ڈر
جے ای ای مین کے نتائج کا لاکھوں طلبہ اور سرپرستوں کو انتظار ہے۔ جے ای ای ایڈوانسڈ کی تیاری کے وقت نتائج میں یہ تاخیر مناسب نہیں ہے، کیونکہ طلبہ کو آگے کی پڑھائی شروع کرنا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی انجینئرنگ انٹرنس امتحان جے ای ای مین کے نتائج کا انتظار طلبہ کے کرئیر پر بھاری پڑسکتا ہے۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانبس ے پروویژنل آنسر کی جاری کردی گئی ہے۔ اس کے بعد سے ہی طلبہ جے ای ای مین اپریل سیشن کے رزلٹ اور آل انڈیا رینک کا انتظار کررہے ہیں۔
جے ای ای مین کے نتائج کی بنیاد پرہی، تمام زمروں میں منتخب ٹاپ 2.5 لاکھ طلباء کو جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کے لیے اہل قرار دیا جائے گا۔ جے ای ای ایڈوانسڈ کی درخواست کا عمل 30 اپریل 2023 سے شروع ہونا ہے۔ ایسی صورتحال میں جے ای ای مین امتحان کا نتیجہ 30 اپریل 2023 سے پہلے جاری کرنا ہوگا۔ ایڈوانس درخواست کی آخری تاریخ 7 مئی 2023 تک ہے۔ ایکسپرٹ نے بتایا کہ جے ای ای مین کے نتائج کا لاکھوں طلبہ اور سرپرستوں کو انتظار ہے۔ جے ای ای ایڈوانسڈ کی تیاری کے وقت نتائج میں یہ تاخیر مناسب نہیں ہے، کیونکہ طلبہ کو آگے کی پڑھائی شروع کرنا ہے۔
کئی طلباء ایسی حالت میں ہیں کہ وہ اپنی جے ای ای ایڈوانس کٹ آف اہلیت کو یقینی بنانے کے قابل نہیں ہیں، کیونکہ ہر سال جے ای ای ایڈوانس کٹ آف اہلیت میں تبدیلی آتی ہے، جس کا حساب JEE مین امتحان میں شامل ہونے والے منفرد امیدواروں کی تعداد پر کیا جاتا ہے۔ . اس کے علاوہ، ایڈ بلیو ایس، او بی سی، ایس سی /ایس ٹی، زمرے کی کٹ آف اہلیت میں بھی بڑی تبدیلی آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق، صرف جے ای ای مین کی بنیاد پر ہی ملک کے کئی معروف انجینئرنگ اداروں میں داخلہ ملتا ہے۔ ان میں ایل این ایم آئی آئی ٹی، جے پی نوئیڈا، تھاپر پٹیالہ، نرما احمدآباد، دھیروبھائی امبانی احمدآباد جیسے سرفہرست اداروں میں درخواستیں دینے کا عمل مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ تک ہی ہے۔ جے ای ای مین نتائج میں تاخیر سے طلبہ ان اداروں کے لیے بھی درخواستیں نہیں دے پارہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔