உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اورنگ آباد کے مسلم طلباء کی جے ای ای مین میں نمایاں کامیابی

    کالج کے طلباء جن میں شیخ محمد سعد اقبال احمد، فوزان احمد محمد عامر، مومن لقمان فصیح الدین، شیخ موسیٰ عبدالرشید احمد، خان عزیر فیصل، یعقوب مومن قیوم مومن نے جے ای ای مینز کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور آئی آئی ٹی کالجس میں داخلے کیلئے منعقدہ جے ای ای ایڈوانس کیلئے اہل قرارپائے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      اورنگ آباد: ملک کے باوقار آئی آئی ٹی کالجس میں داخلوں کیلئے ہر سال منعقدہ کیے جانے والے جے ای ای مین امتحان کے نتائج Jee Main Results کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان امتحانات میں خلدآباد ( اورنگ آباد ) میں واقع العرفان جونیئر کالج خلدآبادکے 6 مسلم طلباء نے شاندار کامیابی کی اور جے ای ای ایڈوانس کیلئے اہل قرار پائے ہیں۔ کالج کے طلباء جن میں شیخ محمد سعد اقبال احمد، فوزان احمد محمد عامر، مومن لقمان فصیح الدین، شیخ موسیٰ عبدالرشید احمد، خان عزیر فیصل، یعقوب مومن قیوم مومن نے جے ای ای مینز کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور آئی آئی ٹی کالجس میں داخلے کیلئے منعقدہ جے ای ای ایڈوانس کیلئے اہل قرارپائے ہیں۔

      واضح رہے کہ ملک کے سب سے معروف ، باوقار اور انتہائی معیاری سمجھے جانے والے انجینئرنگ کالجس آئی آئی ٹی میں داخلہ کی خاطر ملک گیر سطح پر دو امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں جس میں جے ای ای مین اور جے ای ای ایڈوانس شامل ہیں۔ ملک بھر سے جے ای ای مین میں بارہ لاکھ سے زائد طلباء طالبات شرکت کرتے ہیں اس میں سےڈھائی لاکھ طلباء آئی آئی ٹی کے داخلہ کی خاطر منعقدہ جے ای ای ایڈوانس کے لئے اہل قرار پاتے ہیں۔

      امسال جے ای ای مین امتحانات جنوری‘فروری‘مارچ اوراگست ستمبرمیں منعقد کیے گئے۔ ان چاروں امتحانات میں بہتر کارکردگی پر طلباء کوجے ای ای ایڈوانس کے لئے اہل قرار دیا گیا۔ یہ امتحان 9 اکتوبر کومنعقد ہوگا۔ اس امتحان میں بہتر مقام حاصل کرنے والے طلباء کو ملک کی مایہ ناز ب22 آئی آئی ٹی کالجس میں داخلہ دیاجائے گا۔ اسکے علاوہ دنیا کے 100 تحقیقی اداروں میں شامل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ تکنالوجی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ وغیرہ میں داخلوں کی بنیاد پر جے ای ای ایڈوانس کی بناء پر دیے جاتے ہیں۔

      انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات جے ای ای-مین کے نتائج منگل کی شب جاری کردیا گیا، اس میں کل 44 امیدواروں نے 100 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ وہیں 18 امیدواروں کو ٹاپ رینک ملا ہے۔ وزارت تعیم کے افسران نے منگل کی شب یہ جانکاری دی۔ اس سال سے مشترکہ داخلہ امتحانات (جے ای ای)-مین سال میں چار بار منعقد کی جارہی ہے تاکہ طلبا کو اپنے اسکور میں سدھار کا موقع مل سکے۔ پہلا مرحلہ فروری میں اور دوسرا مارچ میں منعقد کیا گیا تھا۔

      آئندہ مرحلے کے امتحانات اپریل اور مئی میں ہونی تھی، لیکن ملک میں کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے انہیں ملتوی کردیا گیا تھا۔ تیسرا مرحلہ 25-20 جولائی تک منعقد کیا گیا تھا جبکہ چوتھا مرحلہ 26 اگست سے دو ستمبر تک منعقد کیا گیا تھا۔ چوتھے سیشن کے اس امتحان میں 18 امیدواروں نے پہلی رینک حاصل کی ہے۔

      پیپر-1 (BE/Btech) کے لئے چوتھے سیشن کے امتحان کا انعقاد 26, 27, 31 اگست اور 1, 2 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔ 6 ستمبر کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جوابی شیٹ (آنسر کی) جاری کی تھی۔ jeemain.nta.nic.in کی آفیشیل ویب سائٹ کے علاوہ داخلہ امتحان 2021 کی لنک ntaresults.nic.in پر بھی ایکٹیویٹ ہوجائے گی۔ طلبا کو نتائج جانے کے لئے اپلی کیشن نمبر، یوم پیدائش اور پاسورڈ کی ضرورت ہوگی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: