مدرسہ امتحانات 2020 کی تاریخوں کا اعلان، مدرسہ طلباء اور اساتذہ میں خوشی لیکن عالم و فاضل کے امتحان کے تعلق سے مایوسی
جھارکھنڈ (Jharkhand) میں مدرسہ امتحانات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے ۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کافی تاخیر سے ہونے والے امتحانات سے مدرسہ طلباء اور اساتذہ میں خوشی ہے لیکن عالم و فاضل کے تعلق سے اعلان نہیں ہونے سے بے چینی بھی دیکھی جا رہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 21, 2020 01:26 PM IST

جھارکھنڈ (Jharkhand) میں مدرسہ امتحانات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے
جھارکھنڈ (Jharkhand) میں مدرسہ امتحانات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے ۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کافی تاخیر سے ہونے والے امتحانات سے مدرسہ طلباء اور اساتذہ میں خوشی ہے لیکن عالم و فاضل کے تعلق سے اعلان نہیں ہونے سے بے چینی بھی دیکھی جا رہی ہے۔
جھارکھنڈ (Jharkhand) اکاڈمک کونسل نے مدرسہ امتحانات 2020 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ 28 اکتوبر سے 7 نومبر تک وسطانیہ تا مولوی درجہ کے امتحانات ہوں گے ۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ کے پیش نظر تقریباً سات ماہ بعد مدرسہ امتحانات کے انعقاد سے خوشی ہے۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے عالم و فاضل درجہ کے امتحانات کے انعقاد سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ کونسل کے چیئرمین اروند پرساد کی دلیل ہے کہ کونسل کی اہلیت انٹرمیڈیٹ درجہ تک کے امتحانات کے انعقاد کی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس تعلق سے محکمہ تعلیم کو واقف کرا دیا ہے ۔ وہیں عالم اور فاضل درجہ کے امتحانات کے تعلق سے کوئی اعلان نہ ہونے سے کافی بے چینی ہے ۔
غور طلب ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) کے پھیلاؤ کے درمیان ان لاک 5.0 کی گائیڈ لائن میں 15 اکتوبر کے بعد سے سبھی اسکول اور کالج کو قاعدے و قانون کے ساتھ ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حالانکہ اس کا فیصلہ مرکزی حکومت نے میں نے ریاستی حکومتوں پر چھوڑ دیا ہے۔