ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

جھارکھنڈ بورڈ 10ویں ریزلٹ 2020: 10ویں میں 75.01 فیصد طلبہ پاس، لڑکوں نے ماری بازی

جھارکھنڈ بورڈ کی دسویں کلاس کا ریزلٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس بار 75.01 فیصدی طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

  • Share this:
جھارکھنڈ بورڈ 10ویں ریزلٹ 2020: 10ویں میں 75.01 فیصد طلبہ پاس، لڑکوں نے ماری بازی
جھارکھنڈ بورڈ 10ویں ریزلٹ 2020: 10ویں میں 75.01 فیصد طلبہ پاس، لڑکوں نے ماری بازی

Jharkhand jac board result 2020: جھارکھنڈ بورڈ کی دسویں کلاس کا ریزلٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس امتحان میں حصہ لینے والے تقریبا تین لاکھ 85 ہزار طلبہ وطالبات کا ایک طویل وقت سے چلا آ رہا انتظار بھی ختم ہو گیا۔ اس بار 75.01 فیصدی طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ پچھلے سال یہ فیصد 70.77 رہا تھا۔ پچھلے پانچ سال میں یہ دسویں کا سب سے اچھا پاس فیصد ہے۔


وہیں، امتحان میں اس سال بھی لڑکوں نے بازی ماری ہے۔ لڑکوں کا پاس فیصد 75.88 رہا جبکہ 74.25 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔ بدھ کو دوپہر تقریبا ڈیڑھ بجے جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل یعنی جیک (JAC) کے دسویں کا ریزلٹ ریاست کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو نے جاری کیا۔ طلبہ جھارکھنڈ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ  jac.jharkhand.gov.in اور jharresults.nic.in پر جا کر اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔


جھارکھنڈ بورڈ کے دسویں کے امتحان میں اس سال بھی لڑکوں نے بازی ماری ہے۔ لڑکوں کا پاس فیصد 75.88 رہا تو اس بار  74.25 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔ پچھلے سال بھی لڑکوں نے بازی ماری تھی۔ سال 2019 میں جھارکھنڈ بورڈ کے دسویں کے امتحان میں 72.99 لڑکے پاس ہوئے تھے جبکہ 68.67 فیصدی لڑکیاں پاس ہوئی تھیں۔


کوڈرما ضلع اول

اس بار دسویں کے ریزلٹ میں کوڈرما میں سب سے زیادہ 83.064 فیصد بچے کامیاب ہوئے ہیں۔ وہیں، رانچی میں 80.052 طلبہ نے بازی ماری۔

پچھلے سال 70.77 فیصدی رہا تھا ریزلٹ

جھارکھنڈ بورڈ کے دسویں کے امتحان میں پچھلے سال کل پاس فیصد 70.77 درج کیا گیا تھا۔ سال 2019 میں بیشک ایک لڑکی نے ٹاپ کیا تھا، لیکن اس کے باوجود لڑکوں کا پاس فیصد لڑکیوں کے مقابلے میں بہتر ثابت ہوا تھا۔ پچھلے سال لڑکوں کا پاس فیصد 72.99 اور لڑکیوں کا پاس فیصد 68.67 تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 08, 2020 03:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading