உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jio Institute: جیوانسٹی ٹیوٹ میں پہلا بیچ مکمل، ’اعلی تعلیم کےخواہشمندوں کیلئے نئی منزل‘ نیتا امبانی

    جیو انسٹی ٹیوٹ

    جیو انسٹی ٹیوٹ

    ریلائنس فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی بانی چیئرپرسن نیتا ایم امبانی (Nita Ambani) نے کہا کہ جیو انسٹی ٹیوٹ ایک خواب کے تحت تعمیر کیا گیا، جسے میں نے اپنے شوہر مکیش کے ساتھ شیئر کیا تھا، تاکہ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں۔

    • Share this:
      ریلائنس فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (Reliance Foundation Institution of Education and Research) کی بانی چیئرپرسن نیتا ایم امبانی (Nita Ambani) نے کہا کہ جیو انسٹی ٹیوٹ (Jio Institute) ایک کثیر الضابطہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہوگا۔ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے خواب کو پورا کیا جائے گا، پہلے بیچ سے انسٹی ٹیوٹ میں تعلیمی سیشن شروع کیا گیا ہے۔ نوی ممبئی میں واقع جیو انسٹی ٹیوٹ نے دو کورسز شروع کیا ہے۔ جس میں 120 طلبا زیر تعلیم ہیں۔

      نیتا ایم امبانی نے کہا کہ جیو انسٹی ٹیوٹ ایک خواب کے تحت تعمیر کیا گیا، جسے میں نے اپنے شوہر مکیش کے ساتھ شیئر کیا تھا، تاکہ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں اور ہمارے بانی میرے سسر شری دھیرو بھائی امبانی کی میراث کو آگے بڑھایا جا سکے۔

      ایک نئی شروعات

      نیتا مکیش امبانی کی اہلیہ ہیں، جو ہندوستان کی سب سے قیمتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (Reliance Industries Ltd) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے تعلیمی سیشن کے آغاز میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک نئی شروعات ہے۔ یہ جیو انسٹی ٹیوٹ اور آپ میں سے ہر ایک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ کسی ادارے کا ہر بیچ خاص ہوتا ہے، کیونکہ وہ ان اداروں کی ترقی اور ثقافتی تانے بانے میں اپنا حصہ ادا کرتے ہیں۔ لیکن پہلا بیچ ہمیشہ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

      ممبئی کے مضافات میں 800 ایکڑ اراضی پر تعمیر کردہ ریلائنس فاؤنڈیشن نے انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں 1,500 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اندازہ لگایا ہے۔ جیو انسٹی ٹیوٹ نے معروف عالمی تعلیمی اداروں جیسا کہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی، اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ مختلف مضامین کے ماہرین کو لایا جا سکے۔

      پائیدار اور بہتر مستقبل:

      انہوں نے مزید کہا کہ اسے ایک ایسا ادارہ بنانا ہے جو نوجوان ہندوستانیوں اور پوری دنیا کے نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا، تاکہ بنی نوع انسان کے لیے ایک پائیدار اور بہتر مستقبل کے لیے راہ فراہم کی جائے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو ہندوستان اور دنیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

      نیتا امبانی نے کہا کہ جیو انسٹی ٹیوٹ ایک ایسا ماحول بنانے کی کوشش کرتا ہے جو دانشورانہ دریافت اور ترقی کے لیے ایک زرخیز زمین ہو، تجسس اور خیالات کے مضبوط تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور حقیقی زندگی کے حل کے لیے عملی تجربات کو قابل بناتا ہے۔

      مزید پڑھیں: 

      انہوں نے کہا کہ جیو انسٹی ٹیوٹ کے پہلے بیچ کے طور پر آپ ایک غیر معمولی مستقبل کی طرف پہلا قدم اٹھائیں گے جس کی ہمیں امید ہے کہ ہم مل کر تعمیر کریں گے۔ ذاتی ترقی کے لیے ایک باہمی تعاون، اور ایک تحقیق پر مبنی ثقافت جو قومی ترقی کو متحرک کر سکتی ہے۔

      مزید پڑھیں: 


      نیتا امبانی کے مطابق جیو انسٹی ٹیوٹ میں طلبا تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرنے اور ماہرین تعلیم اور صنعت کے رہنماؤں کی عالمی برادری کے ساتھ سیکھنے کے ایک منفرد ماحول کا تجربہ کریں گے۔ سال 2023 تک آپ میں سے ہر ایک کے پاس نہ صرف اپنے ملک کا مستقبل بلکہ ہمارے کرہ ارض کے مستقبل کو تشکیل دینے کی صلاحیت اور ذمہ داری ہے! اس لیے ہر لمحے کو اہمیت دیں، اور ہر دن کو شمار کریں۔ سرشار جذبے کے ساتھ سیکھیں۔ بغیر کسی خوف کے حصول تعلیم کو یقینی بنائیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: