உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاک ڈاؤن کے دوران ہاسٹل میں پھنس جانے والے Students پر لگایا گیا جرمانہ

     الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے زیر انتظام بیس ہاسٹلوں میں رہنے والے تقریباً گیارہ سو طلبا پر پندرہ پندرہ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

    الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے زیر انتظام بیس ہاسٹلوں میں رہنے والے تقریباً گیارہ سو طلبا پر پندرہ پندرہ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

    الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے زیر انتظام بیس ہاسٹلوں میں رہنے والے تقریباً گیارہ سو طلبا پر پندرہ پندرہ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

    • Share this:
    الہ آباد: لاک ڈاؤن اور کورونا کی تباہی کے دوران وارننگ کے با وجود ہاسٹل میں رہنے والے طلبا کے خلاف الہ آباد یونیورسٹی نے سخت تادیبی کارروائی کی ہے ۔ الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے زیر انتظام بیس ہاسٹلوں میں رہنے والے تقریباً گیارہ سو طلبا پر پندرہ پندرہ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف طلبا میں سخت ناراضگی پھیل گئی ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف گذشتہ کئی دنوں سے طلبا احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔احتجاجی طلبا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کورونا کی تباہ کاریوں کے دوران کوئی بھی طالب علم اپنی مرضی سے ہاسٹل میں نہیں رہ رہا تھا۔

    گذشتہ سولہ دنوں سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے آسوتوش پانڈے کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن لگنے سے بہت سے طلبا اپنے ہاسٹل میں پھنس کر رہ گئے تھے ۔یونیورسٹی انتظامیہ ایسے طلبا کی مدد کرنے کے بجائے ان سے جرمانہ وصول کر رہی ہے ۔ طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان پر لگائے جانے والے جرمانے کو فوری طور سے واپس لیا جائے ۔ دریں اثناء الہ آباد یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں رہنے والے طلبا پر پندرہ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کئے جانے کے معاملے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی صفائی دی ہے ۔

    یونیورسٹی کی پی آر او ڈاکٹر جیا کپور کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے ہاسٹل میں رہنے والے طلبا سے بقایاجات وصول کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر جیا کپور کا مذید کہنا ہے کہ طلبا سے پندرہ ہزار روپئے یوزرجارچ کے طور پر جمع کرایاجا رہا ہے ۔کیوں کہ طلبا نے ہاسٹل اور دیگر سہولیات کا فائدہ اٹھایا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ ہاسٹل میں رہنے والے طلبا پر کسی طرح کا کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: