ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

اہم خبر: بنگال کے الامین مشن کے 500 سے زائد طلبا اس سال میڈیکل کالجوں میں لیں گے داخلہ

الامین مشن کے بانی نورالاسلام کے مطابق ہر سال مشن کے چار سو طلبا میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ تاہم اس سال پہلی بار پانچ سو سے زائد طلبا کو میڈیکل کالجوں میں داخلہ ملے گا۔ انہوں نے اس کامیابی کے لئے اساتذہ و طلبا کی محنت کو اہم بتاتے ہوئے ملک بھر میں مشن کی شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
اہم خبر: بنگال کے الامین مشن کے 500 سے زائد طلبا اس سال میڈیکل کالجوں میں لیں گے داخلہ
اس سال پہلی بار پانچ سو سے زائد طلبا کو میڈیکل کالجوں میں داخلہ ملے گا.

تعلیمی میدان میں اونچی چھلانگ لگانے کے لئے ضرورت ہے مضبوط منصوبوں کی اگر منصوبہ مضبوط ہو، حوصلہ بلند ہو، اور لگن سچی ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے۔ بنگال کے الامین مشن کے اسی مضبوط منصوبے کی وجہ سے آج ریاست کے ہزاروں طلبا کے ڈاکٹر و انجینئر بننے کا خواب مکمل ہورہا ہے۔ اس سال نیٹ امتحان میں جہاں شعیب افتاب نے صد فیصد نمبر حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ وہیں بنگال کے الامین مشن کو بھی نیٹ امتحان میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس سال مشن کے پانچ سو چار طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مشن کے بانی نورالاسلام نے ادارے کے طلبا کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اعلی تعلیمی میدان میں مسلم طلبا کی کامیابی کے لئے الامین مشن کو اہم مانا جاتا ہے جہاں سے ہزاروں طلبا نے اپنے ڈاکٹر انجینئر بننے کے خواب کو پورا کیا ہے اور ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ بنگال کے الامین مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس ادارے کا سفر مدرسے سے شروع ہوا تھا۔ آج بھی یہ مدرسہ قائم ہے۔ مدرسہ میں ٹیچر رہے نور الاسلام نے مدرسہ کے طلبا کو مقابلہ جاتی امتحانات میں آگے لانے کے لئے کوچنگ سینٹر کے طور پر مشن کی شروعات کی تھی۔


مدرسے سے شروع کیا گیا الامین مشن کا سفر آج اتنا مضبوط ہے کہ اگر بنگال میں میڈیکل و انجینئرنگ کے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنی ہے تو لوگ الامین مشن کا ہی حوالہ دیتے ہیں۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والوں میں ہر طبقے کے طلبہ شامل ہیں۔ الامین مشن نے ایک مضبوط پہچان بنائی ہے ساتھ ہی حیران کن بات یہ ہے کہ اس ادارے کے لئے نہ چندہ مانگا گیا نہ حکومت سے کوئی مطالبہ۔ یہاں طلبا کی ایک بڑی تعداد مفت تعلیم حاصل کرتی ہے۔

MOST SIXES:

تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند کسی بھی طلبا کو یہاں مایوس نہیں کیا جاتا۔ بیشتر طلبا یہاں کے ایسے ہیں جو اعلی عہدوں پر فائز ہونے کے بعد اس ادارے کا تعاون کررہے ہیں۔ الامین مشن کے بانی نورالاسلام کے مطابق ہر سال مشن کے چار سو طلبا میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ تاہم اس سال پہلی بار پانچ سو سے زائد طلبا کو میڈیکل کالجوں میں داخلہ ملے گا۔ انہوں نے اس کامیابی کے لئے اساتذہ و طلبا کی محنت کو اہم بتاتے ہوئے ملک بھر میں مشن کی شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 24, 2020 08:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading