உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jobs in Telangana: تلنگانہ میں کونسے محکمہ میں ہیں خالی آسامیاں؟ کہاں کہاں ہیں ملازمتیں، جانیے مکمل تفصیلات

    کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے خطبے میں کہا کہ ’حکومت تلنگانہ نے نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لئے 112307 نئی جائیدادوں کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ حکومت نے ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی اور 156254 جائیدادوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ یہ ملازمتیں ریاست کے کون کونسے محکمہ جات میں دستیاب ہیں؟ جانیے مکمل تفصیلات:

    کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے خطبے میں کہا کہ ’حکومت تلنگانہ نے نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لئے 112307 نئی جائیدادوں کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ حکومت نے ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی اور 156254 جائیدادوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ یہ ملازمتیں ریاست کے کون کونسے محکمہ جات میں دستیاب ہیں؟ جانیے مکمل تفصیلات:

    کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے خطبے میں کہا کہ ’حکومت تلنگانہ نے نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لئے 112307 نئی جائیدادوں کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ حکومت نے ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی اور 156254 جائیدادوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ یہ ملازمتیں ریاست کے کون کونسے محکمہ جات میں دستیاب ہیں؟ جانیے مکمل تفصیلات:

    • Share this:
    تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrashekhar Rao) نے 9 مارچ 2022 کو ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان بجٹ اجلاس 23-2022 کے دوارن کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جملہ 80,039 آسامیوں کو پُر کرنے اور 11,103 کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اہلکاروں کو مستقل کیا جائے گا۔ جس کے لیے سالانہ 7,300 کروڑ روپے لی لاگت متعین کی گئی ہے۔

    بدھ کو اسمبلی میں کے ہنگامے کے درمیان ایک اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ براہ راست بھرتی کے لیے عمر کی حتمی حد میں 10 سال کی نرمی کی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ بے روزگار افراد مجوزہ بھرتی میں مقابلہ کرنے کے اہل بن سکیں۔

    مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی:

    کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے خطبے میں کہا کہ ’حکومت تلنگانہ نے نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لئے 112307 نئی جائیدادوں کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ حکومت نے ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی اور 156254 جائیدادوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تا حال 133942 جائیدادیں پر کی گئیں ۔ ماباتی جائیدادوں کو پر کرنے عمل جاری ہے۔

    Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80,039 ملازمتوں کے لیے ہوگی بہت جلد بھرتیاں، جانیے مکمل تفصیلات



    تلنگانہ کے مختلف محکمہ جات میں دستیاب ملازمتوں کی تفصیلات:

    انھوں نے اپنے خطبے میں کہا کہ ’تلنگانہ تحریک کا نعرو پانی، فنڈس اور تقررات ہے ۔ ریاست کی تشکیل کے بعد تلنگانہ کے فنڈس خود تلنگانہ کے لئے دستیاب ہیں۔ تلنگانہ کے تقاضوں کے مطابق ہم آ پائی پر الیکٹس تعمیر کر رہے ہیں ۔ ہم ایک خود کار طریقہ کار اور پالیسی وضع اور روبہ عمل لا رہے ہیں تا کہ سرکاری تقررات میں مقامی امیدواروں کو مکمل انصاف ملے۔ اسی پس منظر میں دستور ہند کی دفعہ 371 ڈی کے مطابق ہم نے صدارتی حکمنامہ میں ترمیم کے لئے تجاویز روانہ کیں‘۔

    ’وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات‘

    کے سی آر نے کہا کہ ’مرکزی حکومت نے غیر معمولی تاخیر کی۔ چنانچہ میں بذات خود کئی مرتبہ دہلی گیا اور وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات کی اور اس مسئلہ کی اہمیت کی وضاحت کی ۔ حکومت نے اس مقصد کے لئے بطور خاص خصوصی عہدیداروں کی ایک ٹیم کو دہلی میں تعینات رکھتے ہوئے انتھک کوشش کی تھی ۔ ریاستی حکومت کی مساعی کے سبب صدارتی حکم نامہ میں ترمیم ممکن ہوسکی۔ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے جس نے تلنگانہ عوام کے دیر ہے خواب کی تکمیل کی‘۔

    Telangana Budget 2022: تلنگانہ میں جملہ 2.56 لاکھ کروڑ کا جمبو بجٹ پیش، جانیے مکمل تفصیلات


    کے سی آر نے کہا کہ ’میں یہ بتاتے ہوئے بڑی مسرت محسوس کرتا ہوں کہ حکومت تلنگانہ کی کوششوں کی وجہ سے نچلے کیڈر آفس سب آرڈینیٹ سے آرڈی او کے اعلی کیڈر تک سرکاری روزگار میں مقامی امیدواروں کے حق میں 95 فیصد تحفظات کی عمل آوری یقینی ہوئی ۔ تلنگانہ پورے ملک میں واحد ریاست ہے جس نے سرکاری خدمات کے لئے تقررات میں مقامی امیدواروں کے لئے 45 فیصد تحفظات حاصل کئے ۔ میں احساس فخر کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران تلنگانہ سے روارکھی گئی ناانصافی کی داستانوں کا ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے خاتمہ ہو گیا‘۔

    محکمہ جات میں دستیاب ملازمتیں
    محکمہ جات میں دستیاب ملازمتیں


    مقامی امیددواروں کے لئے تحفظات

    ’نئے صدارتی حکم نامے کے مطابق مقامی کیڈرس کے دائرہ کے تحت جائیدادوں میں مقامی امیددواروں کے لئے تحفظات کے فیصد کے ساتھ ساتھ قابل کمانا اضافہ کیا گیا۔ سابقہ حکم نامے کے مطابق مقامی تحفظات آرڈی او ڈی ایس پی سی ٹی او آر ٹی او ضلع رجسٹرار نشے بندی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر گروپ ۔ا کی خدمات کی جائیدادوں کے لئے قابل اطلاق نہیں تھے۔ اب ان تمام کو مقامی تحفظات کے دائرہ میں لایا گیا ہے۔ سابقہ صدارتی حکم نامہ کے مطابق مقامی تحفظات کا فیصد 60 سے 80 فیصد تک محدود تھا اب 95 فیصد مقامی تحفظات تمام جائیدادوں کے لئے قابل اطلاق ہے‘۔

    ’تلنگانہ کے مقامی امیدواران کے ضلع منطقہ اور ہمہ منطقہ میں 95 فیصد تحفظات کے علاوہ کسی دیگر ضلع منطقہ اور ہمہ منطقہ میں 5 فیصد کھلے کوٹے کے لئے بھی مسابقت کر سکتے ہیں۔ مقامی امیدواران کے ضلع میں ضلعی کیڈر جائیدادوں اور ان کے حلقے میں منطقہ واری کیڈرجائیدادوں کے لئے اہمیت کے حامل ہوں گے‘
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: