Teacher Recruitment Exam: پیپر لیک گیننگ کا پردہ فاش، 29 امیدواروں سے  5سے 10 لاکھ میں ہو اتھا سودا، پولیس نے کیا گرفتار

Teacher Recruitment Exam 2023: ۔ جودھپور میں پکڑے گئے پیپر لیک گینگ نے 5 سے 10 لاکھ روپے میں پیپر کا سودا کیا تھا۔ یہ رقم پیپر ختم ہونے کے بعد دینا طے ہوا تھا۔ اس گینگ نے امیدواروں کو یقین دلایا تھا کہ آج امتحان کے دوران یہی پیپر آئے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Rajasthan, India
  • Share this:
    Teacher Recruitment Exam 2023: راجستھان میں نیٹ پابندی کے درمیان سنیچر کو ہونے والے ٹیچر کی بھرتی کے امتحان کے پیپر لیک معاملے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ جودھپور میں پکڑے گئے پیپر لیک گینگ نے 5 سے 10 لاکھ روپے میں پیپر کا سودا کیا تھا۔ یہ رقم پیپر ختم ہونے کے بعد دینا طے ہوا تھا۔ اس گینگ نے امیدواروں کو یقین دلایا تھا کہ آج امتحان کے دوران یہی پیپر آئے گا۔ پولیس نے اس معاملے میں پیپر لیک گینگ کے سریش جاٹ اور مکیش جوشی سمیت کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس میں پیپر حل کروانے بھی شامل ہیں۔

    جودھپور کی ڈی سی پی امرتا دوہن نے بتایا کہ صبح جب پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو بناڑ تھانہ علاقے میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا۔ وہاں ایک میرج گارڈن میں 29 امیدوار امتحان سے پہلے پرچے حل کرتے ہوئے پائے گئے۔ وہاں واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ سے پیپر منگوایا گیا تھا۔ اس کا پرنٹ آؤٹ نکالنے کے بعد امیدواروں کو پرچہ حل کرایا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ امیدواروں کو واٹس ایپ پر بھی پیپر بھیجا گیا تھا۔

    پیپر ختم ہونے کے بعد رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
    پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیپر لیک گینگ میں ہر امیدوار کے ساتھ الگ الگ رقم طے کی گئی تھی۔ کسی سے 5 لاکھ روپے اور کسی سے 10 لاکھ روپے میں سودا طے ہوا تھا۔ یہ رقم پیپر ختم ہونے کے بعد دینے کا فیصلہ طے کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں پیپر لیک گینگ کے سریش جاٹ اور مکیش جوشی سمیت کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس شخص نے یہ پیپر بھیجا تھا اس کی تلاش کی جارہی ہے۔ پیپر بھیجنے والا شخص جالور کے سانچور کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔

    اہم خبر: 103پر پہنچا 4 روپے کا یہ شیئر، سرمایہ کاروں کو بنا دیا کروڑ پتی

    عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، MCD اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات پر دہلی ہائی کورٹ نے لگائی روک

    اس سلسلے میں سب پر کی جائے گی کارروائی
    ڈی سی پی امریتا دوہن نے کہا کہ ایگزامینیشن ایکٹ کا سیکشن 2 غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کی وضاحت کرتا ہے۔ اس کے کلوز F میں پکڑے گئے تمام امیدواروں اور گینگ کے ممبران کو ملزم کے طور پر کور ہوتے ہیں ۔ اس کے تحت پولیس ان تمام ملزمان کے خلاف ایگزامینیشن ایکٹ کی دفعہ 10/2 اور آئی پی سی کی دفعہ 420 کے تحت کارروائی کر سکتی ہے۔ اس کے تحت 5 سے 10 سال تک قید کی سزا ہے۔ اس کے علاوہ دس لاکھ روپے سے لے کر ایک کروڑ روپے تک کے جرمانہ  بھی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: