ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

Karnataka 2nd PUC Result 2020: جاری ہوا 12ویں کا ریزلٹ، karresults.nic.in پر کریں چیک

کرناٹک کا اس سال کا ریزلٹ 69.2 فیصدی رہا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا 8 فیصدی زیادہ ہے۔

  • Share this:
Karnataka 2nd PUC Result 2020: جاری ہوا 12ویں کا ریزلٹ، karresults.nic.in پر کریں چیک
کرناٹک کا اس سال کا ریزلٹ 69.2 فیصدی رہا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا 8 فیصدی زیادہ ہے۔

نئی دہلی۔ کرناٹک پر۔ یونیورسیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیکنڈ پی یو سی یعنی 12 ویں کا ریزلٹ جاری کر دیا ہے۔ پہلے طلبہ کو ان کے ریزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیجے گئے۔ بعد میں دوپہر بارہ بجے سے اسے ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔ طلبہ اپنا ریزلٹ karresults.nic.in پر چیک کر سکتے ہیں۔ اس امتحان میں تقریبا چھ لاکھ طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ اس سال کا ریزلٹ  69.2 فیصدی رہا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا 8 فیصدی زیادہ ہے۔


بتا دیں کہ کورونا وائرس وبا کے سبب بارہویں کلاس کا امتحان بیچ میں ہی روکنا پڑا تھا جیسے بعد میں جون میں کروایا گیا۔ پہلے امتحان تین مارچ سے 23 مارچ تک ہونے والا تھا لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے امتحان کو بیچ میں ہی روکنا پڑا۔ بعد میں انگریزی کا پیپر اٹھارہ جون کو کروایا گیا تھا۔ امتحان کروانے کے لئے ریاستی حکومت نے سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھا تھا۔ اس کے لئے 13,528 اضافی کمروں کا انتظام کیا گیا تھا تاکہ طلبہ میں مناسب دوری بنائی جا سکے۔ طلبہ اپنا ریزلٹ آن لائن پورٹل  SuVidya اور result.bspucpa.com پر بھی چیک کر سکتے ہیں۔ کرناٹک فرسٹ پی یو سی کا ریزلٹ چار مئی کو جاری ہو چکا ہے۔


پچھلے سال سیکنڈ پی یو سی کا ریزلٹ 61.73 فیصدی رہا تھا۔ اس میں سب سے اچھا ریزلٹ سائنس کا اور سب سے خراب ریزلٹ آرٹس کا تھا۔ پچھلے سال سائنس کا ریزلٹ 66.58 فیصد، کامرس کا ریزلٹ 66.39 فیصد اور آرٹس کا ریزلٹ  50.53 فیصدی رہا تھا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 14, 2020 01:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading