உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PUC-II Exams Cancelled:کرناٹک کےامتحانات منسوخ،ایس ایس ایل سی کےلیےہوگاصرف MCQٹیسٹ

    کرناٹک میں کلاس 12 کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں

    کرناٹک میں کلاس 12 کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں

    ریاستی وزیر تعلیم سریش کمار (Suresh Kumar ) نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ اس لئے اپنایا گیا ہے کہ 2020 میں (نویں جمات میں) یہ طلبہ امتحانات میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

    • Share this:
      کرناٹک حکومت نے بارہویں جماعت کے امتحانات یا دوسرے سال کے پری یونیورسٹی کالج (second-year Pre-University College) کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ریاست میں دسویں جماعت کے امتحانات منعقد ہوسکتے ہیں۔ریاستی وزیر تعلیم سریش کمار (Suresh Kumar ) نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ اس لئے اپنایا گیا ہے کہ 2020 میں (نویں جمات میں) یہ طلبہ امتحانات میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

      عالمی وبا کورونا وائرس (CoVID-19) پرغور کرتے ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات کا طرز تبدیل کیا جائے گا۔ اس بار طلبہ کو صرف ایم سی کیو کے امتحان میں شرکت کرنا پڑے گا۔ سوالیہ پیپر پر مشتمل سوالات میں صرف ملٹیپل چوائس سوالات (multiple-choice type questions) ہوں گے۔جملہ 875 لاکھ سے زیادہ طلبہ 6000 سے زیادہ مراکز میں کرناٹک ایس ایس ایل کے امتحانات دیں گے۔ پچھلے سال سے امتحانی مراکز کی تعداد تقریبا دگنی ہوگئی ہے۔ انسانی دوری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ڈیسک پر اب صرف ایک طالب علم بیٹھے گا۔

      ایس ایس ایل سی امتحانات کا طرز تبدیل کیا جائے گا۔
      ایس ایس ایل سی امتحانات کا طرز تبدیل کیا جائے گا۔


      اس ضمن میں صرف دو امتحان ہوں گے پہلا سائنس ، ریاضی اور معاشرتی علوم کو ایک پیپر کے طور پر ملا دیا جائے گا جبکہ ایس ایس ایل سی کے طلبہ کے لئے انگریزی ، ہندی اور کنڑا سمیت دیگر زبانیں ایک پیپر ہوں گا۔کمار نے بتایا کہ ریپیٹر طلبہ یا پرائیویٹ موڈ میں امتحان دینے والے طلبہ کے لئے جب صورتحال زیادہ سازگار ہوگی تو تحریری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: