உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmir University: کشمیریونیورسٹی میں پہلی بار خاتون وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان کاتقرر

    پروفیسر نیلوفر خان، کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس کی پروفیسر رہی ہیں۔

    پروفیسر نیلوفر خان، کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس کی پروفیسر رہی ہیں۔

    حال ہی میں جامعہ اور جے این یو (Jamia and JNU ) میں بھی پہلی خاتون وائس چانسلر کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (JMI) کی پہلی خاتون وائس چانسلر نجمہ اختر کو بھی پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) کو سنت شری دھولیپوڈی پنڈت میں اپنی پہلی خاتون وائس چانسلر ملی جو ساوتری پھولے پھولے پونے یونیورسٹی (SPPU) میں پروفیسر تھیں۔

    • Share this:
      پروفیسر نیلوفر خان (Professor Nilofar Khan) کشمیر یونیورسٹی (University of Kashmir ) کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔ وہ ارتھ (زمینیات سے متعلق علم) سائنسدان پروفیسر طلعت احمد (Prof Talat Ahmad ) کی جگہ لیں گی جن کی تین سالہ میعاد اگست 2021 میں ختم ہوئی تھی۔ کشمیر یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار پروفیسر نیلوفر خان خاتون وائس چانسلر کے طور پر عہدہ سنھالیں گی۔

      پروفیسر نیلوفر خان، کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس کی پروفیسر ہیں۔ ان کی تقرری تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے جس کی تاریخ چارج سنبھالتے ہی شروع ہوگی۔

      حال ہی میں جامعہ اور جے این یو (Jamia and JNU ) میں بھی پہلی خاتون وائس چانسلر کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (JMI) کی پہلی خاتون وائس چانسلر نجمہ اختر کو بھی پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) کو سنت شری دھولیپوڈی پنڈت میں اپنی پہلی خاتون وائس چانسلر ملی جو ساوتری پھولے پھولے پونے یونیورسٹی (SPPU) میں پروفیسر تھیں۔

      مزید پڑھیں: علیحدگی پسند لیڈر Yasin Malik کو دہشت گردی کے معاملے میں آج سنائی جاسکتی ہے سزا، ہو سکتی ہے عمر قید!


      پنڈت جے این یو کے پہلے ایسے بھی ہیں جنہیں اس کے الما میٹر کا وی سی مقرر کیا گیا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: