ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کیا ہے 30:30:40 فارمولہ جس سے طے ہوں گے CBSE 12th Result ؟ ، سپریم کورٹ بھی ہے متفق

CBSE 12th Result : اسی کے ساتھ سی بی ایس ای بارہویں کے تقریبا 12 لاکھ طلبہ کا انتظار بھی ختم ہوگیا ہے ۔ بارہویں کے طلبہ کو اس فارمولہ کا بے صبری سے انتظار تھا ، جو آج جاری کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
کیا ہے 30:30:40 فارمولہ جس سے طے ہوں گے CBSE 12th Result ؟ ، سپریم کورٹ بھی ہے متفق
کیا ہے 30:30:40 فارمولہ جس سے طے ہوں گے CBSE 12th Result ؟ ، سپریم کورٹ بھی ہے متفق

نئی دہلی : سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری امتحان (سی بی ایس ای) نے جمعرات کو بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا ایک فارمولہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جسے اس نے اسے قبول کرلیا ۔ سی بی ایس ای نے جسٹس اے۔ ایم کھانولکر اور جسٹس دنیش مہیشوری پر مشتمل ڈویژن بنچ کو امتحانی نتائج کے لئے ایک فارمولہ پیش کیا گیا جس کے تحت دسویں اور گیارہویں میں حاصل کردہ نمبروں کو بھی بارہویں کے نتائج کے لئے غور کیا جائے گا۔


سی بی ایس ای نے بتایا کہ کلاس 12 ویں کے لئے یونٹ ٹیسٹ / مڈ ٹرم / پری بورڈ امتحان کی بنیاد پر 40 فیصد نمبروں کا اندازہ کیا جائے گا جبکہ نمبروں کا 30 فیصد ویٹیج11 ویں اور مرکزی پانچ مضامین کے آخری امتحان کے تھیوری کمپنونینٹ پر مبنی ہوگا۔ کلاس 10 نمبرات میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین مضامین کی اوسط کی بنیاد پر 30 فیصد ویٹیج رکھے گا۔ عدالت نے یہ فارمولہ قبول کرلیا۔


31 جولائی 2021 تک نتائج کا ہوگا اعلان


نتائج کیلئے فارمولہ پیش کرنے کے ساتھ ہی سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 31 جولائی 2021 تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ اسی کے ساتھ سی بی ایس ای بارہویں کے تقریبا 12 لاکھ طلبہ کا انتظار بھی ختم ہوگیا ہے ۔ بارہویں کے طلبہ کو اس فارمولہ کا بے صبری سے انتظار تھا ، جو آج جاری کردیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ نے دیا تھ 14 دنوں کا وقت

سی بی ایس ای نے 4 جون 2021 کو فارمولہ طے کرنے کیلئے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ بارہویں کے نتائج کی پالیسی بنانے کیلئے کمیٹی کو دس دنوں کا وقت دیا گیا تھا ۔ بتادیں کہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور سی بی ایس ای کو اس کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا تھا ۔

سی بی ایس ای پہلے ہی اسکولوں کو جاری کرچکا ہے ہدایت

سی بی ایس ای کی جانب سے اسکولوں کو 28 جون تک آن لائن موڈ میں پریکٹیکل اور انٹرنل اسسمینٹ کا انعقاد کرکے بورڈ کی ویب سائٹ پر نمبرات اپ لوڈ کرنے کی ہدایت پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے ۔ ابھی تک سی بی ایس ای نے نمبر اپ لوڈ کرنے کی تاریخ سے متعلق کوئی نیا اعلان نہیں کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 17, 2021 10:21 PM IST