ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سرسید ڈے کے موقع پر بنگال کے ہوڑہ ضلع کو ملا معیاری اردو میڈیم اسکول کا تحفہ

سر سید ڈے ( Sir Syed Day) کے موقع پر تعلیم (Education) کی اسی اہمیت کو سامنے لاتے ہوئے ریاستی وزیر اروپ رائے نے ہوڑہ میں خاص معیاری اردو میڈیم اسکول (urdu medium schools) بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے اروپ رائے نے اسکول کا قیام عمل میں لانے کا یقین دلایا۔

  • Share this:
سرسید ڈے کے موقع پر بنگال کے ہوڑہ ضلع کو ملا معیاری اردو میڈیم اسکول کا تحفہ
مسلمانوں کی کثیر آبادی والا کولکاتہ کے قریبی ضلع ہوڑہ تعلیمی و معاشی طور پر پسماندہ ضلع ہے۔

موجودہ ترقی کا دور ہے تعلیم (Education) کے بغیر ترقی ممکن نہیں ترقی کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ سماج تعلیم حاصل کریے اور اعلی تعلیم حاصل کرے لیکن آج کے دور میں بھی ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو ذہانت کے باوجود اعلی تعلیم کے حصول میں ناکام ہے ۔ بنگال میں بھی کچھ ایسی ہی تصویر دیکھنے کو ملتی ہے۔ ریاستی وزیر اروپ رائے نے بھی اعتراف کیا ہے کہ بنگال کا ایک خاص طبقہ اپنی ذہانت و لگن کے باوجود اعلی تعلیم کے حصول میں ناکام ہے۔ اعلی تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث طلبا کی ایک بڑی تعداد اعلی تعلیم حاصل کرنے میں ناکام ہے۔


آج سر سید ڈے ( Sir Syed Day) کے موقع پر تعلیم (Education) کی اسی اہمیت کو سامنے لاتے ہوئے ریاستی وزیر اروپ رائے نے ہوڑہ میں خاص معیاری اردو میڈیم اسکول (urdu medium schools) بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے اروپ رائے نے اسکول کا قیام عمل میں لانے کا یقین دلایا۔

مسلمانوں کی کثیر آبادی والا کولکاتہ کے قریبی ضلع ہوڑہ تعلیمی و معاشی طور پر پسماندہ ضلع ہے۔ تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث یہاں کے طلبا اعلی تعلیم کے لیے کولکاتا کا رخ کرتے ہیں۔




اعلی تعلیمی اداروں کی کمی کے ساتھ ساتھ یہاں اردو میڈیم اسکولوں (urdu medium schools) کا بھی فقدان ہے جو اسکول موجود ہیں وہاں جگہ کی قلت کے باعث بڑی تعداد میں بچوں کو داخلہ نہیں مل پاتا ہے۔

اروپ رائے جو ہوڑہ اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی پسماندگی کا اعتراف کرتے ہوئے جلد ہی کروڑوں کی لاگت سے اردو اسکول (urdu schools) بنانے اور ضلع میں موجود دیگر اردو اسکولوں کو ہائر سیکنڈری اسکول کے طور پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہوڑہ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر آفتاب عالم نے حکومت کے فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے ضلع کو تعلیمی طور پر ترقی ملنے کی امید۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 17, 2020 08:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading