ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

لاک ڈاؤ ن :جامعہ اسلامیہ نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع،امیدوار،اب اس تاریخ بھرپائیں گے فارم

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلباء اور طالبات کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران راحت دی ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاؤ ن :جامعہ اسلامیہ نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع،امیدوار،اب اس تاریخ بھرپائیں گے فارم
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلباء اور طالبات کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران راحت دی ہے

کورونا وائرس کے خلاف پورا ملک لاک ڈاؤن کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے۔ اسکول کالج یونیورسٹی سے لے کر ہر چیز بند ہے۔21 دنوں بعدایک بار پھر مرکزی حکومت نے 19 دنوں کے لوگ ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ 3 مئی تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس کے بعد گائیڈ لائن جاری کی جائیں گی۔ مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلباء اور طالبات کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران راحت دی ہے۔ یونیورسٹی کی طرف سے سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے وزارت داخلہ کی طرف سے گائیڈ لائن کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی اور اسکول کے آن لائن داخلہ فارم کی تاریخ 4 مئی تک بڑھائی جا رہی ہے۔


غور طلب ہے کہ آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 25 مارچ تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کو بڑھا کر 15 اپریل کر دیا گیا تھا اور اب 15 اپریل سے داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ 4 مئی کردی گئی ہے ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آفیسر برائے تعلقات عامہ احمد عظیم نے نیوز18 کو بتایا یونیورسٹی 13مارچ کے بعد سے ہی طلبا اور طالبات کو آن لائن تعلیم دے رہی ہے۔ آن لائن اسائنمنٹ دیے جارہے ہیں اور طلبہ کی رہنمائی کی جا رہی ہے جبکہ اساتذہ کو آن لائن ٹیچنگ کے لیے تیار کرنے اور ان کی تدریسی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے چار آن لائن پروگرام کیے جارہے ہیں۔ جن میں سے تین پروگرام مکمل ہوچکے ہیں۔ ان پروگراموں کو ویبنور کا نام دیا گیا ہے ان پروگراموں کے تحت 800 اساتذہ کو آن لائن تدریس کی تربیت دی جا رہی ہے ۔

First published: Apr 16, 2020 02:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading