ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

ٹاٹا کنسلٹنسی میں عام ڈگری طلبا کے لیے ملازمت : نیشنل کوالیفائیرٹسٹ، 5جنوری آخری تاریخ

ٹاٹا کنسلٹنسی سروسس لمیٹڈ کی جانب سے ملک بھر کے بہترین ٹیلنٹ کو ہائر کرنے کی خاطر ہر سال ایک قومی سطح کا ٹسٹ منعقد کرتی ہے جس کی بنیاد پر یہ بہتر سے بہتر ہیومن رسورسس کا انتخاب کرتی ہے۔

  • Share this:
ٹاٹا کنسلٹنسی میں عام ڈگری طلبا کے لیے ملازمت : نیشنل کوالیفائیرٹسٹ، 5جنوری آخری تاریخ
ٹاٹا کنسلٹنسی سروسس لمیٹڈ کی جانب سے ملک بھر کے بہترین ٹیلنٹ کو ہائر کرنے کی خاطر ہر سال ایک قومی سطح کا ٹسٹ منعقد کرتی ہے جس کی بنیاد پر یہ بہتر سے بہتر ہیومن رسورسس کا انتخاب کرتی ہے۔

ملک بھرمیں عام طورپرطلبا کسی بھی پروگرام میں داخلے سے پہلے دو باتوں پر پوری توجہ اور فکر صرف کرتے ہیں۔ ایک کورس اور دوسرا کالج، کورس کے سلکشن میں یہ دھیان رہتا ہے کہ آج کس کورس کا رجحان ہے، آنے والے کل میں کیا اس سے روزگار ملے گا؟۔دوسرا غوروفکر کالج پر صرف ہوتا ہے اور اس مد میں ہر کوئی یہی سوچتا ہے کہ کالج میں تعلیمی سہولتیں بہترین ہوں اور اس کا کیمپس پلیس منٹ رکارڈ اچھا ہو۔ اس کالج کی جانب بڑی بڑی کمپنیاں آئیں اور اپنے اداروں میں ملازمت کے آفرس کالج کیمپس ہی میں مل جائیں۔


طلبا کا یہ غور وفکر مناسب اور موزوں ہے۔ لیکن کیا صرف جس کورس کا رجحان ہو، جس کورس کی جانب دنیا بھاگ رہی ہو اسی میں روزگار ہے اور دوسرے سینکڑوں کورسس بے کار ہیں؟َ ایسا ہرگز نہیں، اسی طرح کیا جس کالج میں کیمپس رکروٹمنٹ اور پلیس منٹ سیل کی کارکردگی اچھی ہو وہی اچھا کیمپس ہے اور باقی دیگر ہزاروں تعلیمی کیمپسس بے کار ہیں؟۔ ہرگز نہیں۔


جب یہ بات صاف ہوگئی تو پھر چاہے آپ آرٹس، ہیومانٹیز،سوشیل سائنسس،یا دگیر کوئی بھی پیشہ ورانہ و غیر پیشہ ورانہ روایتی کورس کریں۔کہیں سے کریں، مگر اچھے سے کریں، اور آپ میں کورس کی بھرپور لیاقت آجائے۔ تو آپ یہ بات سمجھ لیجئے کہ روزگار آپ سے دور نہیں ہوسکتا۔ مگر ہاں!! جس روزگار کے شعبے سے آپ منسلک ہونا چاہیں اس کے چند ایک تقاضوں کی تکمیل کرنے والا اضافی کورس (صلاحیت پر مبنی مختصر مدتی پروگرام) آپ کو کرنا ہی چاہیے۔ چاہے آپ کسی میڈیم سے روایتی کورس کی تکمیل کریں، کسی طرح مکمل کریں، مگر روزگار مارکٹ کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق آپ کی کامیابی ہو، یعنی مارکس کا فیصد مناسب اور قابل قبول ہو (عام طور سے 55%) سے زیادہ مارکس لازمی سمجھے جاتے ہیں اور دوسری طرف دسویں جماعت یا پھر بارہویں جماعت سے ڈگری تک بنا فیل ہوئے کامیابی اور تعلیم میں کوئی وقفہ نہ ہو،۔ یہ ایسے لزوم ہیں جو عام طور سے ہر روزگار فراہم کرنے والے ادارے کے پاس ترجیحاََ اچھے سمجھے جاتے ہیں۔


جموں وکشمیرمیں 33 نان گزیٹیڈ عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ یہ پوسٹیں جموں وکشمیر کورٹ کی جانب سے طلب کی گئی ہے۔
جموں وکشمیرمیں 33 نان گزیٹیڈ عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ یہ پوسٹیں جموں وکشمیر کورٹ کی جانب سے طلب کی گئی ہے۔


ٹاٹا گروپ ملک کا ایک بڑا گروپ ہے۔ اس کی ایک شاخ ٹاٹا کنسلٹنسی ہے جو ملک کے اہم ترین خدمات کی فراہمی میں اپنا ایک ریکارڈ رکھتی ہے۔ نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی یہ ایک بہت ہی معتبر سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ دنیا کے 46ممالک میں کوئی 149 مراکز اس کے قائم اور کارکرد ہیں۔یہ کمپنی ملک کی مارکٹ کیپٹلائزیشن کے اعتبار سے دوسری بڑی کمپنی ہے۔

ٹاٹا کنسلٹنسی سروسس لمیٹڈ کی جانب سے ملک بھر کے بہترین ٹیلنٹ کو ہائر کرنے کی خاطر ہر سال ایک قومی سطح کا ٹسٹ منعقد کرتی ہے جس کی بنیاد پر یہ بہتر سے بہتر ہیومن رسورسس کا انتخاب کرتی ہے۔ اور اپنے اداروں میں ان کی صلاحیت،رجحان، تعلیم، قابلیت اور لیاقت کے اعتبار سے برسرکار کر تی ہے مناسب تربیت کی فراہمی کے بعد۔ اس ٹسٹ کے لیے جو ٹیلنٹ سرچ کے لیے بہتر طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے قابل سے قابل ٹیلنٹ کی تلاش کی جاتی ہے اور انتخاب کیا جاتا ہے۔ ٹاٹا کنسلٹنسی سروسس کے تین بڑے گروپ بہت ہی تیزی کے ساتھ،کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں جن میں کام کرنے والے کے کیریر کی ترقی کی منازل بھی تیزی کے ساتھ طئے پاتی ہیں۔ ان میں کاگنیٹیو بزنس آپریشنس یعنی سی بی او، بنکنگ اینڈ فینانشیل اینڈ انشورنس(بی ایف ایس آئی) او ر لائف  سائنسس۔اس کمپنی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس میں ایک لاکھ سے زائد خاتون ملازمیں ہیں۔آئیے اپنے کیریر کو ٹاٹا کنسلٹنسی سروسس کے ساتھ منسلک کر کے نئی جست بھرنے دیں۔۔

اچھا اور متاثر کن بولنے کی صلاحیت سے بڑی بڑی منزل کو حاصل کیاجاسکتاہے
اچھا اور متاثر کن بولنے کی صلاحیت سے بڑی بڑی منزل کو حاصل کیاجاسکتاہے


کیا ہے نیشنل کوالیفائر ٹیسٹ؟

نیشنل کوالیفائر ٹسٹ طلبا کے سلکشن کے لیے ایک آف کیمپس رکروٹمنٹ ڈرائیو کی طرح کا ہے۔ یہ آبجکٹیو ٹائپ کا آن لائن ٹسٹ ہوتا ہے۔ اس میں 50سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کے جواب 50منٹ میں دئے جانے چاہیں۔

:پرچہ سوالات
پرچہ سوالات 5سکشنس پر محیط ہوتا ہے۔
۔1۔وربل ایبلیٹی ۔ 10سوالات
۔2۔ریڈنگ کامپریہنشن۔ 4سوالات
۔3۔لاجیکل ریزننگ۔ 12 سوالات
۔4۔کوانٹیٹیو اپٹی ٹیوڈ۔12سوالات
۔5۔ڈاٹا انٹرپریٹیشن۔12 سوالات

آپ اہل ہیں یا نہیں ؟

۔1۔ صرف تعلیمی سال 2019-20 کے آرٹس، کامرس، سائنس گریجویٹس ہی اہل ہوں گے
۔2۔ بی اے اکنامکس،بی ٹیک، بی ای، بی ایم ایم، بی اے اسٹاٹسٹکس،بی اے جرنلزم، سی اے،آئی سی ڈبلیو اے، ایم بی اے،ایم اے، ایم کام اور ایم ایس سی کے طلبا اہل نہیں۔
۔3۔صرف فل ٹائم گریجویٹس (15 سال کی ریگولر تعلیم حاصل کئے ہوئے) طلبا ہی اہل ہوں گے۔
۔4۔ اوپن اسکول، ڈسٹنس ایجوکیشن کے طلبا اہل نہیں۔
۔5۔جن طلبا کی تعلیم میں 2سال سے زیادہ کا وقفہ (ترک تعلیم) ہو وہ اہل نہیں۔
۔6۔پوسٹ گریجویٹس، اور ایسے طلبا جو ہائر ایجوکیشن کر رہے ہوں اور ایسے طلبا جن کے بیاک لاگ ہوں وہ اہل نہیں۔

:انٹرویو

جوطلبا اس امتحان میں کامیاب قرار پاتے ہیں انہی کے لیے انٹرویو رکھا جاتا ہے۔ طلبا کو چاہیے کہ وہ کام کے کسی بھی شفٹ میں کام کر نے کا جذبہ رکھتے ہوں۔ ٹسٹ اور انٹرویو میں جو طلبا کامیاب قرار دئیے جائیں انھیں مئی 2020سے ملازمت میں رکھا جاتا ہے۔ امتحان کا نمونہ پرچہ اور نمونہ طریقہ امتحان ٹاٹا کنسلٹنسی سروسس لمیٹڈ کی ویب سائٹ پر مہیا کرایا گیا ہے۔ طلبا اس سے استفادہ کر کے اپنے امتحان کی تیار ی کر سکتے ہیں۔اس نمونہ امتحان اور پرچہ سوالات سے طلبا کو اس بات کے اندازے کرنے میں کامیابی ملے گی کہ کس طرح کے سوالات پوچھے جاسکتے ہیں اور ہمیں کس طرح کی تیاری، کن موضوعات پر گہری و ہلکی تیاری کی جانی چاہیے وغیرہ۔
:تقررات
مذکورہ دونوں مراحل میں کامیاب ٹہر نے والے طلبا کو ان کی صلاحیت، لیاقت اور رجحان کے مطابق حسب ذیل خدمات سے انھیں جوڑا جاتا ہے۔ یہ اور بات کہ انھیں جن خدمات سے جوڑا جارہا ہے اس کی خاطر خواہ (ضرورت پڑنے پر) تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
بنکنگ اینڈ انشورنس،۔فینانشیل سروسس،۔ٹراویل ٹورزم اینڈ ہاسپٹالیٹی۔،پری سیلس۔،لائف سائنس اینڈ ہیلتھ کیر،۔میڈیا اینڈ انفارمیشن سائنسس۔،ٹیلی کام وغیرہ۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر


ادارے کی ضروریات کے مطابق امیدواروں کا تقرراوران کی خدمات کی شفٹ بدلی جاتی ہے جس کے لیے انہیں تیارہونا ہوگا۔ گھر سے آفس تک آمدورفت کی سہولت، انشورنس اور میڈیکل سہولتیں بھی ملازمین کو فراہم کی جاتی ہیں۔
:اہم تواریخ
امتحان کے لیے رجسٹریشن کا آغاز:29نومبر 2019
امتحان کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ:5جنوری 2020
امتحان کا انعقاد:18,25جنوری 2020
ویب سائٹ:
https://www.tcs.com/careers/tcs-future-forward-careers-drive-2020

ڈاکٹرسلمان عابد، کیریر اکسپرٹ ہیں، جو حیدرآباد میں اسو سی ایٹ پروفیسر (اردو) کی طورپربرسرخدمت ہیں
drsalman2012@gmail.com
First published: Jan 03, 2020 03:10 PM IST