உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Night Curfew: اسکولوں کادوبارہ آغاز،کوروناپابندیوں میں کمی، کونسی ریاست میں کیا ہے صورت حا؟ جانیے تفصیل

    نائٹ کرفیو کے دوران پولیس مصروف

    نائٹ کرفیو کے دوران پولیس مصروف

    مہاراشٹر حکومت نے پیر کو ممبئی سمیت 11 اضلاع میں کووڈ 19 کی پابندیوں میں نرمی کی اور شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد میں اضافے کی اجازت دی اور سوئمنگ پول، واٹر پارکس، تھیٹر اور ریستوراں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    • Share this:
      ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کی وجہ سے تشویشناک لہر کے بعد اب کورونا کی شدت کم سی ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے کیسز کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ پچھلے دو ہفتوں میں روزانہ کورونا وائرس کے کیسوں کم ہو کر نصف رہ گئے ہیں۔

      نئی تبدیلیوں کے پیش نظر کئی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے معیشت کو شروع کرنے کے لیے کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی شروع کر دی ہے۔ جبکہ راجستھان اور کرناٹک نے رات کی کرفیو کو ہٹا دیا ہے، وہیں دوسری ریاستوں جیسے مہاراشٹر اور دہلی نے گرتے ہوئے کیس لوڈ کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کی ہے۔

      یہاں ان ریاستوں کی فہرست ہے؛ جنہوں نے انفیکشن میں کمی کے درمیان حال ہی میں نرمی کا اعلان کیا ہے:

      دہلی:

      دہلی نے نرسری کے بعد تمام کلاسوں اور کچھ پابندیوں کے ساتھ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے اور کاروں میں تنہا سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو ماسک پہننے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ رات کا کرفیو رات 10 بجے کے بجائے رات 11 بجے سے جاری رہے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) نے 7 فروری سے نوویں تا بارہویں کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں اور کوچنگ مراکز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ ایک آن لائن بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پینل نے 14 فروری سے نرسری سے 8 تک کی کلاسیں دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

      مہاراشٹر:

      مہاراشٹر حکومت نے پیر کو ممبئی سمیت 11 اضلاع میں کووڈ 19 کی پابندیوں میں نرمی کی اور شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد میں اضافے کی اجازت دی اور سوئمنگ پول، واٹر پارکس، تھیٹر اور ریستوراں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

      حکم نامے کے مطابق تمام قومی پارکس، سیاحتی مقامات اور سفاری آن لائن ٹکٹوں کے ساتھ معمول کے اوقات کے مطابق کھلیں گے اور آنے والوں کو مکمل ویکسینیشن کرنی ہوگی۔ حکم کے مطابق ان سرگرمیوں کے کنٹرول کرنے والے حکام کو کووڈ۔19 کے پیش نظر کسی بھی وقت ایسی سرگرمیوں میں لوگوں کی تعداد پر معقول پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: