ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سرکاری ملازمتوں کی تلاش: واک ان انٹرویوز کے ذریعہ ان اداروں میں حاصل کریں ملازمتیں

ملک کے مختلف اہم ترین سرکاری اداروں اورمرکزی حکومت کے زیرنتظام اہم ترین سائنس و ٹکنالوجی کے تحقیقی مراکزمیں مختلف مخلوعہ عہدوں پر بھرتی کے لیے راست انٹرویوز رکھے جارہے ہیں۔

  • Share this:
سرکاری ملازمتوں کی تلاش: واک ان انٹرویوز کے ذریعہ ان اداروں میں حاصل کریں ملازمتیں
سرکاری ملازمتوں کی تلاش: واک انٹرویوز کے ذریعہ ان اداروں میں حاصل کریں ملازمتیں۔(تصویر:نیوز18)۔

ملک کے مختلف اہم ترین سرکاری اداروں اورمرکزی حکومت کے زیرنتظام اہم ترین سائنس و ٹکنالوجی کے تحقیقی مراکزمیں مختلف مخلوعہ عہدوں پر بھرتی کے لیے راست انٹرویوز رکھے جارہے ہیں۔ ہم آج کے اس کالم میں ایسے چند ایک مواقع کی تفصیل یہاں مہیا کر رہے ہیں۔ قابل امیدواروں سے خواہش ہے کہ وہ پہلے ان اداروں کی ویب سائٹ کا مطالعہ کریں۔


تفصیلات سے واقف ہوں، اپنی اہلیت کی تصدیق کر لیں۔پھر پوری تیاری کے ساتھ انٹرویوز میں شریک ہوں اور ہماری نیک خواہشات ہیں کہ کامیاب ہوجائیں۔ہم ہر دن تعلیم اور روزگار کے تعلق سے ملک بھر میں موجود ایسے مواقع اس کالم کے ذریعے پیش کرتے رہیں گے۔ خود اس کالم کا ریگولر مطالعہ جاری رکھیں اور اپنے دوست و احباب تک اس کالم کی رسائی کو آسان کریں۔ہر طالب کا اچھا کیریر ملک کی ترقی اور ملک کے بہتر کیریر کا ضامن ہوگا۔


خود اعتمادی کے ذریعہ آپ اپنا لواہا منواسکتے ہیں


:واک ان انٹرویوز
۔1۔جپمیر، پڈوچیری میں میڈیکل پوسٹ
انٹرویو: 22, 23جنوری 2020

جواہر لعل انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جپمیر) میں حسب ذیل میڈیکل شعبوں میں قابل امیدواروں سے واک ان انٹرویو میں شرکت کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے
مخلوعہ اسامیوں کی تعداد: 68
مخلوعہ میڈیل شعبے: انستھیشیالوجی،بائیو کیمسٹری، فارنسک میڈیسن وغیرہ
اہلیت: ایم ایس، ایم ڈی، ڈی ین بی وغیرہ
واک ان انٹرویوز: 22, 23جنوری 2020
انٹرویو کا مقام: جواہر لعل انسٹی ٹیوٹ آٖ ف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ایکڈیمک سنٹر۔ جپمیر۔ پڈوچیری۔605006

:ویب سائٹ
http://www.jipmer.edu.in

کیسے ہوانٹرویو کی تیاری
کیسے ہوانٹرویو کی تیاری


-2 ای سی آئی ایل، حیدرآباد،تلنگانہ
انٹرویو:4۔7جنوری2020

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع مرکزی حکومت کے اٹامک انرجی ڈپارٹمنٹ سے متعلق الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ میں اس کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے مراکز پر مخلوعہ اسامیوں پر بھرتی کے لیے ایک واک ان انٹرویو 4جنوری سے 7جنوری 2020تک مقرر ہے۔ جس میں اہل امیدواروں سے شرکت کے لیے اعلانیہ جاری ہوچکا ہے۔حالانکہ انٹرویوز کا عمل گذشتہ ماہ 24سے شروع ہوچکا ہے۔
مخلوعہ پوسٹ کی تعداد: 10
عہدے
ٹیکنکل آفیسر: 06
سائنٹفک اسسٹنٹ: 04
اہلیت: پوسٹ کے مطابق انجنئیرنگ ڈپلومہ، انجنئیرنگ ڈگری میں کامیابی لازمی
واک ان انٹرویوز: 24,28,30,دسمبر 2019 اور 4,7جنوری 2020
مقام انٹرویو: نئی دہلی۔جموں، احمدآباد، چنئی، رامیشورم شہریوں میں واقع ای سی آئی ایل کے زونل مراکزمیں انٹرویوز رکھے گئے ہیں۔
:ویب سائٹ
http://ecil.co.in

۔3۔ انسٹی ٹیوٹ آف منرلس اینڈ میٹریلس ٹکنالوجی(سی ایس آئی آر)،بھوبنیشور

اڈیشہ میں واقع مرکزی حکومت کے انسٹی ٹیوٹ آف منرلس اینڈ میٹریلس ٹکنالوجی یعنی (سی ایس آئی آر)،بھوبنیشورمیں 12مختلف عہدوں پربھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
عہدوں کی تعداد: 12
عہدے:
جونئیرریسرچ فیلو
پراجکٹ اسسٹنٹ
سینئیرریسرچ فیلو
پراجکٹ اسوسی ایٹ

تعلیمی قابلیت: متعلقہ برانچ میں ایم ٹیک، ایم ایس سی،بی ٹیک۔اور کام کا تجربہ
واک ان انٹرویو: 7,8,9جنوری 2020
مقام: سی ایس آئی آر، آئی ایم ایم ٹی، بھوبنیشور، 751013
:ویب سائٹ
http://www.iimmt.res.in

کالم نگار: ڈاکٹر سلمان عابد (اسوسی ایٹ پروفیسر،کیریر گائیڈنس اکسپرٹ،حیدرآباد)
First published: Jan 02, 2020 05:26 PM IST