اپنا ضلع منتخب کریں۔

    8ویں جماعت سے لیکرانجینئرنگ تک تعلیمی یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگارکے مواقع، یہاں جانئے تفیصلات

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    یونین پبلک سروس کمیشن (Union Public Service Commission ) نے انڈین انجینئرنگ سروس (Indian Engineering Services) اور انڈین اسٹاٹکس سروس (Indian Engineering Services) کے امتحانات کے بارے میں سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ اس کے لیے درخواست 27 اپریل شام 6 بجے داخل کی جاسکتی ہے

    • Share this:
      اگر آپ اپنی موجودہ ملازمت سے خوش نہیں ہیں اور اس سے کسی بہتر ملازمت کے خواہاں ہیں یا سرکاری شعبے میں کسی مطلوبہ عہدے کو حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو دیر کس بات کی۔ نیوز18اردو ڈاٹ کام (news18urdu.com) ہرہفتے کو آپ کے لیے پی ایس یو کے سر فہرست، گورنمنٹ سیکٹر، اور ملازمت کے متعدد نوٹیفیکیشن کی تفصیلات پیش کی جائیگی۔

      آخری تاریخ ختم ہونے سے پہلے درخواست دیں۔

      بی ای سی ایل (BECIL) میں 1679 پوسٹ، آٹھویں پاس درخواست دے سکتے ہیں:

      براڈکاسٹ انجینئرنگ کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (Broadcast Engineering Consultants India Ltd) نے 1679 آسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ www.beciljobs.com پر 20 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں۔ ملازمت کے ضمن میں درخواست دینے کے لئے امیدوار کم سے کم 8 ویں پاس درخواست دے سکتے ہیں۔

      جے کے ایس ایس بی کی 2311 ملازمتیں:

      جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (The Jammu and Kashmir Services Selection Board) نے 2311 آسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے jkssb.nic.in پر درخواست دے سکتے ہیں۔

      درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 مئی ہے۔ جے کے ایس ایس بی کے تحریری امتحان میں معروضی نوعیت اور ملٹیپل چوائس والے سوالات ہوں گے۔

      علامتی تصویر
      علامتی تصویر


      چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی 172 آسامیاں:

      چندی گڑھ کی میونسپل کارپوریشن (Municipal Corporation of Chandigarh ) نے 172 عہدوں کے لئے مدعو کیا ہے۔ درخواستیں Chandigarh.gov.in پر اپلائی کرسکتے ہے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 3 مئی ہے۔

      ایم سی چنڈی گڑھ نے ایک دہائی کے بعد نوکری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ انتخاب کے طریقہ کار میں تحریری امتحانات شامل ہوں گے۔ اس بھرتی مہم کے ذریعہ گروپ اے ، بی اور سی سطح کی ملازمتیں دی جائے گی۔

      یو پی ایس سی، آئی ای ایس اور آئی ایس ایس 2021 کا نوٹیفیکیشن:
      یونین پبلک سروس کمیشن (Union Public Service Commission ) نے انڈین انجینئرنگ سروس (Indian Engineering Services) اور انڈین اسٹاٹکس سروس (Indian Statistical Services) کے امتحانات کے بارے میں سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ اس کے لیے درخواست 27 اپریل شام 6 بجے داخل کی جاسکتی ہے۔

      آئی ای ایس 2021 امتحان کے ذریعے یو پی ایس سی توقع کرتا ہے کہ معذور افراد (Persons with Benchmark Disabilities ) کے افراد کے لئے سات آسامیاں بشمول 215 خالی آسامیاں پُر کریں گی۔

      بی پی ایس سی اے اے او بھرتی 2021:

      بہار پبلک سروس کمیشن (Bihar Public Service Commission) نے حکومت بہار کے محکمہ خزانہ کے تحت آڈٹ ڈائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر (Bihar Audit Services in Audit Directorate under Finance Department) بہار آڈٹ خدمات کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

      اس بھرتی مہم کے ذریعے مجموعی طور پر 138 آسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد بی پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ bpsc.bih.nic.in پر درخواست دے سکتے ہیں

      انڈین آرمی میں بھرتی 2021:

      انڈین آرمی (Indian Army) مختلف آسامیوں کے لئے بھرتی ریلی 2021 منعقد کرے گی۔ درخواست فارم 20 مئی تک آن لائن قبول کیا جائے گا۔ جو افراد 8 ، 9 ، 10 اور 12 ویں کامیاب ہیں وہ ان آسامیوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: