لکھنؤ یونیورسٹی کے پی جی کورسز میں داخلہ شروع، 5000 سیٹوں پر ہونے ہیں داخلے

لکھنؤ یونیورسٹی کے پی جی کورسز میں داخلہ شروع

لکھنؤ یونیورسٹی کے پی جی کورسز میں داخلہ شروع

لکھنؤ یونیورسٹی کے پی جی کورسز میں داخلہ کے خواہاں امیدواروں کے لیے اہم معلومات ہیں۔ غور طلب ہے کہ یونیورسٹی میں گریجویشن کورسز کے لیے داخلہ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس کے لیے درخواست کا عمل 25 مارچ سے شروع ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی پوسٹ گریجویٹ کورسز کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
    Lucknow University PG Admission 2023: لکھنؤ یونیورسٹی کے پی جی کورسز میں داخلہ کے خواہاں امیدواروں کے لیے اہم معلومات ہیں۔ غور طلب ہے کہ یونیورسٹی میں گریجویشن کورسز کے لیے داخلہ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس کے لیے درخواست کا عمل 25 مارچ سے شروع ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی پوسٹ گریجویٹ کورسز کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے ذریعے PG، BPEd، MPEd، M.Ed اور دیگر 5000 سیٹوں پر داخلہ دیا جائے گا۔

    ایل ایس جی میں جگہ نہ بنا سکا خطرناک بلے باز، کے ایل راہل نے بھی دوست سے موڑ لیا منہ، بورڈ کی غلطی کا ہوا شکار!

    'آج منیش اور جین صاحب بہت یاد آ رہے ہیں...' پروگرام میں جذباتی ہوئے کیجریوال، کہا- اوپر والا ہم سے کچھ کرانا چاہتا ہے

    رپورٹ میں یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی جی میں داخلے کے لیے درخواست کا عمل 10 جون تک جاری رہے گا۔ داخلے سے متعلق تمام تفصیلات اس کے بروشر سے حاصل کی جا سکتی ہیں جو کہ سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب کرایا گیا ہے۔

    اتنی ادا کرنی پڑے گی فیس
    امیدواروں کو یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن داخلے کے لیے 1000 روپے کی درخواست فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ تاہم، یہ ایس سی، ایس ٹی زمرہ کے لیے 500 روپے ہے۔ جبکہ پروفیشنل کورسز کے لیے درخواست کی فیس 1600 روپے اور ایس سی، ایس ٹی کے لیے 800 روپے ہے۔ داخلے کے لیے سب سے پہلے امیدواروں کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اس کے بعد داخلہ فارم بھرنا ہوگا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: