உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے اسکالرشپ دینے کا کیا فیصلہ

    MP News: مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے اسکالرشپ دینے کا کیا فیصلہ

    MP News: مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے اسکالرشپ دینے کا کیا فیصلہ

    Bhopal News: مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی نے راجدھانی بھوپال کے مسلم طلبہ کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سوسائٹی کے ذریعہ ایم پی بورڈ اور سی بی ایس سی بورڈ میں پچاسی فیصد یا اس سے زیادہ نمبرات لانے والے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے اعلان کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal | Indore | Jabalpur | Madhya Pradesh
    • Share this:
      بھوپال : مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی نے راجدھانی بھوپال کے مسلم طلبہ کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سوسائٹی کے ذریعہ ایم پی بورڈ اور سی بی ایس سی بورڈ میں پچاسی فیصد یا اس سے زیادہ نمبرات لانے والے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے اعلان کیا ہے۔ سوسائٹی کے ذریعہ اقلیتی طلبہ سے تیس ستمبر تک مارکشیٹ کی فوٹو کاپی دفتر میں جمع کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کیاآپ ملازمت کی تلاش میں ہے؟ اچھےتاثرکیلئےایک موثرسی وی کیسے بنائیں؟


      مسلم ایجوکیشن اینڈ کریئر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا قہر میں ایسے طلبہ جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہوگئے ہیں، ان کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے انہیں اسکالرشپ دینے کا سلسلہ تو جاری ہی کیا گیا ہے ساتھ ہی وہ طلبہ جنہوں نے ایم پی بورڈ اور سی بی ایس سی بورڈ میں  پچاسی فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے لئے انہیں اسکالرشپ دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ ہمارا مقصد ایسے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ ان  کا عوام کے بیچ بڑے پلیٹ فارم پر اعزاز کرنا ہے تاکہ مسلم معاشرے کے بچوں کو انہیں دیکھ کر ترغیب ملے اور وہ بھی اپنی تعلیم کے ذریعہ نمایاں کارکردگی کرنے کے لئے قدم اٹھائیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سائبر سیکیورٹی سے لے کر ڈیٹا سائنس تک، IITs کے ذریعہ پیش کردہ تازہ ترین کورسز


      انہوں نے مزید کہا کہ اسی کے ساتھ ہماری تحریک اقلیتی بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے بھی تیار کرنا ہے ۔ مسلم بچوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن مناسب رہنمائی نہیں ہونے کے سبب ان کی صلاحیتیں دم توڑ جاتی ہیں ۔ ہم دو سطح پر کام کر رہے ہیں ایک تو مالی دشواریوں کے سبب کوئی بچہ تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ جائے اور دوسرے اقلیتی بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے مختلف سطح پر تیار کرنا ہے ۔ سبھی کے تعاون سے ہماری کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور تعلیم کو لیکر مسلم سماج میں جس طرح سے تیزی نظریہ بدل رہا ہے یہ خوش آئند ہے ۔

      سو سائٹی کے ذریعہ طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کے لئے ہر ہفتہ جو کیمپ میں لگایا جا رہا ہے، اس میں امید سے زیادہ طلبہ کی شرکت نے ہماری ذمہ داریوں کو بڑھا دیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: