உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مقررہ وقت پر ہوں گے ایم پی بورڈ کے امتحانات، وزیر تعلیم نے تاریخ میں توسیع کرنے سے کیا انکار

    مدھیہ پردیش مادھیمک شکشا منڈل  کے ذریعہ دسویں بورڈ امتحانات کو اٹھارہ فروری سے  اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کو سترہ فروری سے منعقد کرانے کا پہلے اعلان کیاتھا لیکن کورونا کے بیچ امتحانات کی تاریخوں میں توسیع کی بات کی جانے لگی تھی۔

    • Share this:
    مدھیہ پردیش میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے کمی آنے کے بعد شیوراج سنگھ حکومت نے اسکول کھولنے کے بعد اب بورڈ امتحانات کو مقررہ وقت پر منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش مادھیمک شکشا منڈل  کے ذریعہ دسویں بورڈ امتحانات کو اٹھارہ فروری سے  اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کو سترہ فروری سے منعقد کرانے کا پہلے اعلان کیاتھا لیکن کورونا کے بیچ امتحانات کی تاریخوں میں توسیع کی بات کی جانے لگی تھی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار نے بورڈ امتحان کی تاریخ میں کسی طرح کی توسیع سے انکار کرتے ہوئے مقررہ وقت پر دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں دس روز قبل کورونا کے ایکٹو معاملوں کی تعدار نوے ہزار کو تجاوز کرگئی تھی لیکن ریاست میں کورونا کے ایکٹو معاملوں کی تعداد گھٹ کر محض اکیاون ہزار ہی رہ گئے ہیں ۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں مدھیہ پردیش کے چھ ہزار دو سو تینتالیس نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ حکومت کے ذریعہ پہلے یکم فروری سے پہلی سے بارہویں تک اسکول کو پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ آج ریاست میں پہلی سے بارہویں جماعت تک کے اسکول کھولے گئے اور اسکولوں میں طلبا کی تعداد اور تعلیم کے لئے ان کے جوش و جنون کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے مقررہ وقت پر بورڈ امتانات کے انعقاد کا اعلان کردیا ۔

    مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار کہتے ہیں کہ آج سے ہمارے اسکول پچاس فیصد کے ساتھ شروع ہوگئے ہیں ۔ میں سبھی بیٹے اور بیٹوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ہم اب بورڈ کے امتحانات مقررہ وقت پر کرالیں گے ۔ بورڈ نے جو تاریخ سترہ فروری سے بارہویں بورڈ اور اٹھارہ فروری سے دسویں بورڈ کی مقرر کی تھی اسی تاریخ سے بورڈ کے امتحانات شروع ہونگے۔ میں صوبہ کے سبھی طلبا وطالبات سے اپیل کرتا ہوں کہ بورڈ امتحانات کو لیکر اب وقت بہت کم بچا ہے اور بورڈ امتحانات کی تیاریوں کو لیکر جو کمی رہ گئی ہے اسے پوری توجہ کے ساتھ مکمل کرلیں۔اور بورڈ امتحانات تک پورے انہماک کے ساتھ تعلیم پر فوکس کریں۔ آپ کا نتیجہ بہتر ہو اور آپ اپنے خوابوں کی تکمیل کرسکیں ۔میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: