مہاراشٹر دسویں جماعت کے نتائج کا آن لائن اعلان : 95.30 فیصد طلبا نے کامیابی کی حاصل
مہاراشٹر دسویں جماعت کے نتائج کا آن لائن اعلان
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ برائے سیکنڈری و ہائر سیکنڈری بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ آج دوپہرایک بجے مہاراشٹر ایجوکیشن بورڈ نے آن لائن نتائج کا اعلان کیا۔ دسویں جماعت کے نتائج کے مطابق 95.30 فیصد طلبہ و طالبات نے اس سال کامیابی حاصل کی۔
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ برائے سیکنڈری و ہائر سیکنڈری بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ آج دوپہرایک بجے مہاراشٹر ایجوکیشن بورڈ نے آن لائن نتائج کا اعلان کیا۔ دسویں جماعت کے نتائج کے مطابق 95.30 فیصد طلبہ و طالبات نے اس سال کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کا فیصد گذشتہ سال کے مقابلے حیرت کردینے والا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال۔دسویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کا مجموعی پاسنگ فیصد 77.10 فیصد تھا جبکہ حالیہ ظاہر کردہ نتائج میں 95.30 فیصد طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال دسویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے نتائج نے سب کو حیرت ذدہ کردیا ہے۔
گذشتہ سال کے مقابلے اس سال 18 فیصد کے قریب طلبہ و طالبات کی کامیابی میں اضافہ ہوا۔ اس سال پانچ لاکھ 39 ہزار 3 سو 73 طلبہ و طالبات نے فرسٹ ڈیویزن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال 15 لاکھ 84 ہزار سے طلبہ و طالبات نے رجسٹر کروایا تھا ان میں سے 15.1 لاکھ طلبہ و طالبات نے کامیاب حاصل کی ہے۔ کوکن ڈیویزن نے ایک مرتبہ پھر ٹاپ کیا ہے۔ کوکن ڈیویزن کے 98.77 فیصد طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈکلیئر ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں 96.91 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 93.99 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ممبئی ڈیویزن کے طلبہ و طالبات کی کامیابی کا فیصد 96.62 رہا جبکہ پونہ ڈیویزن کا ریزلٹ 97.34 فیصد رہا ۔ کولہاپور 97.64 اور امراوتی ڈیویزن 95.14 فیصد ۔ ناگپور ڈیویزن 93.84 فیصد ۔ لاتور ڈیویزن 93.9 فیصد ناسک ڈیویزن 93.73 فیصد ۔ اورنگ آباد 92 فیصد ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔