ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مہاراشٹر بورڈ نے 12 ویں کا ریزلٹ کیا جاری ، 90.66 فیصد طلبہ پاس ، یہاں دیکھیں ریزلٹ

MSBSHSE 12th result 2020 : مہاراشٹر بورڈ (Maharashtra Board) نے طویل انتظار کے بعد جمعرات 16 جولائی کو بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

  • Share this:
مہاراشٹر بورڈ  نے 12 ویں کا ریزلٹ کیا جاری ، 90.66 فیصد طلبہ پاس ، یہاں دیکھیں ریزلٹ
مہاراشٹر بورڈ 12 ویں کا ریزلٹ جاری ، 90.66 فیصد طلبہ پاس ، یہاں دیکھیں ریزلٹ

MSBSHSE 12th result 2020: مہاراشٹر بورڈ (Maharashtra Board)  نے طویل انتظار کے بعد جمعرات 16 جولائی کو بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ بورڈ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی صبح گیارہ بجے کے بعد نتائج جاری کئے ۔ حالانکہ بارہویں کے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر دوپہر ایک بجے کے بعد ہی نتائج دیکھ سکیں گے ۔ طلبہ دو پہر ایک بجے کے بعد mahahsscboard.maharashtra.gov.in اور mahresult.nic.inہر اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں ۔ اس سال مہاراشٹر بورڈ کے بارہویں جماعت کے امتحانات میں تیرہ لاکھ سے زیادہ طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا حالات کے پیش نظر مہاراشٹر بورڈ نے اس سال میرٹ لسٹ جاری نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


طلبہ کے پاس ہونے کی شرح


سائنس اسٹریم ریزلٹ : 96.93  فیصد طلبہ پاس ۔


آرٹ اسٹریم ریزلٹ : 82.63  فیصد طلبہ پاس ۔

کامرس اسٹریم ریزلٹ : 91.27 فیصد طلبہ پاس ۔

ووکیشنل اسٹریم ریزلٹ : 86.07 فیصد طلبہ پاس ۔

مہاراشٹر میں جن نو ڈویزنوں میں ایگزام ہوئے ، ان میں پونے ، ممبئی ، ناسک ، اورنگ آباد ، کولہا پور ، کونکن ، امراوتی ، ناگپور اور اور لاتور شامل ہیں ۔ ان میں کونکن کا نتیجہ سب سے بہتر رہا ۔ یہاں 95.89 فیصد طلبہ پاس ہوئے ۔ جبکہ اورنگ آباد میں سب سے کم 88.18 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ۔ دوسرے نمبر پر 92.50  فیصد کے ساتھ پونے نے قبضہ جمایا ۔

ان ویب سائٹس پر دیکھیں ریزلٹ 

Mahresult.nic.in
Hscresult.mkcl.org
maharashtraeducation.com
mahahsscboard.maharashtra.gov.in

خیال رہے کہ مہاراشٹر بورڈ کا گزشتہ سال کا بارہویں کا ریزلٹ 85.88  فیصد رہا تھا ۔ سال 2019 میں سائنس اسٹریم میں 92.60 فیصد طلبہ ، کامرس اسٹریم میں 88.28 فیصد طلبہ اور آرٹ اسٹریم میں 76.45 فیصد طلبہ پاس ہوئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 16, 2020 12:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading