ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مہاراشٹر : آئی ٹی آئی کے طلبہ کو ٹرینگ فیس میں 28 ہزار روپے تک اسکالر شپ ملے گی : نواب ملک

نواب ملک کے مطابق ڈھائی لاکھ روپے سے کم آمدنی والے خاندان کے طلبہ کو 100 فیصد جبکہ ڈھائی لاکھ روپے سے 8 لاکھ روپے تک خاندان کے طلبہ کو 80 فیصد ٹریننگ فیس کی رقم واپس کی جاتی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : آئی ٹی آئی کے طلبہ کو ٹرینگ فیس میں 28 ہزار روپے تک اسکالر شپ ملے گی : نواب ملک
مہاراشٹر : آئی ٹی آئی کے طلبہ کو ٹرینگ فیس میں 28 ہزار روپے تک اسکالر شپ ملے گی : نواب ملک

سرکاری صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) میں پی پی پی اسکیم کے تحت داخلہ لینے والے نیز پرائیویٹ آئی ٹی آئی سے کرافٹس ٹریننگ کورسیز کے لیے سینٹرل آن لائن کے ذریعہ داخلہ لینے والے طلبہ کو تربیتی فیس ادا کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 28 ہزار 800 روپے تک اسکالرشپ دی جارہی ہے ، جس کے لیے رواں تعلیمی سال 2020-21 میں اول اور دوئم سال میں تربیت حاصل کرنے والے طلبہ آن لائن درخواست دیں۔ یہ اپیل آج یہاں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ و روزگار نواب ملک نے کی ہے۔


نواب ملک کے مطابق ڈھائی لاکھ روپے سے کم آمدنی والے خاندان کے طلبہ کو  100 فیصد جبکہ ڈھائی لاکھ روپے سے 8 لاکھ روپے تک خاندان کے طلبہ کو 80 فیصد ٹریننگ فیس کی رقم واپس کی جاتی ہے ۔ یہ طلبہ جو فیس ادا کرتے ہیں اس میں سے سرکاری صنعتی ٹریننگ ادارے کی فیس کاٹ کر بقیہ رقم طلبہ کو واپس کی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے اس اسکیم کے تحت مختلف نصاب کے مطابق 19 ہزار 200 سے 28ہ زار 900 روپے تک کی رقم طلبہ کو واپس ملتی ہے۔


نواب ملک کے مطابق اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو 10مارچ 2021 سے آن لائن طریقہ سے درخواست دینے کی سہولت ویب سائٹ https://mahadbtmahait.gov.in/ دی گئی ہے ۔ غریب وضرورت مند طلبہ کو اس اسکیم کا زبردست فائدہ ہونے والا ہے ۔


نواب ملک نے اپیل کی کہ اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ طلبہ حاصل کریں اور مندرجہ بالا ویب سائٹ پر اپنی درخواست دیں۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے گزشتہ دنوں ہی اپنا سالانہ بجٹ پیش کیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 15, 2021 07:15 PM IST