ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

ممبئی حج ہاؤس میں MPSC امتحانات کی تیاری، 25مارچ تک بھرے جاسکتے ہیں فارم

خواہشمند طلبہ و طالبات پچیس مارچ تک آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں ۔ اٹھائیس مارچ کو تحریری امتحان ہوں گے۔ تیس مارچ کوامتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

  • Share this:

ممبئی (Mumbai) میں مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے قومی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان یو پی ایس سی  (MPSC) کی مفت میں تیاری کرائی جاتی ہے۔ اب حج ہاؤس (Haj House) میں مہاراشٹر ۔ راجیہ الپسنکھیک اھیکاری کرمچاری ایسوسی ایشن۔ جانب سے اور مرکزی حج کمیٹی کے جزوی اشتراک سے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن ایم پی ایس سی کی بھی مفت میں تیاری کروائی جائے گی۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ پچیس مارچ تک ہے۔


خواہشمند طلبہ و طالبات پچیس مارچ تک آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں ۔ اٹھائیس مارچ کو تحریری امتحان ہوں گے۔ تیس مارچ کوامتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ تین اور چار اپریل کو انٹرویو اور آٹھ اپریل کو فائنل نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ایم پی ایس سی امتحان میں شرکت کرنے والے خواہشمند طلبہ و طالبات سے جلد از جلد فارم بھرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

پابندیو ں اورنئی گائیڈلائنس کے باوجود مہاراشٹ رمیں کورونا نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ ریاست بھر میں پچیس ہزارچھ سو اکیاسی نئے کورونا پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔ممبئی میں کورونا کے معاملے ایک دن میں تین ہزار کا ہندسہ پار کرچکے ہیں۔یہاں تین ہزارتریسٹھ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دس افرادکی موت ہوئی ہے۔وہیں پونے میں دوہزار آٹھ سو بہتر جبکہ ناگپور میں دوہزارچھ سوسترہ معاملے سامنے آئے ہیں۔مہاراشٹر میں جمعہ کے کورونا سے سترافرادکی موت ہوئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 21, 2021 03:01 PM IST