ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بڑی خبر: مہاراشٹر میں 31 دسمبر تک نہیں کھلیں گے اسکول، بی ایم سی کا بڑا فیصلہ

۔ کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں اسکول۔کالج (School) کو لیکر بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بی ایم سی (BMC) کی طرف سے جاری نئے حکم کے مطابق اب ممبئی میں آئندہ 31 دسمبر تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔

  • Share this:
بڑی خبر: مہاراشٹر میں 31 دسمبر تک نہیں کھلیں گے اسکول، بی ایم سی کا بڑا فیصلہ
کورونا وائرس سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں اسکول۔کالج کو لیکر بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔

ممبئی۔ کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں اسکول۔کالج  (School) کو لیکر بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بی ایم سی (BMC) کی طرف سے جاری نئے حکم کے مطابق اب ممبئی میں آئندہ 31 دسمبر تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔ اس سے پہلے گجرات نے بھی اسکولوں کو 23 نومبر سے دوبارہ کھولے جانے کے احکام دئے تھے لیکن بعد میں بڑھتے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا ہے۔ خاص بات ہے کہ مارچ میں لگے لاک ڈاؤن (Lockdown) کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔


مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کووڈ۔19 ہندستان (Coronavirus in India) کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ریاست میں ابھی بھی ایکٹو کووڈ کیس کی تعداد 79,738 ہے۔ یہاں اب تک کورونا وائرس کے 17 لاکھ 63 ہزار 55 معاملے مل چکے ہیں جس میں سے 46,356 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں سب سے زیادہ متاثر ضلع پونے ہے۔ یہان اب تک تین لاکھ 44 ہزار 2 مریض مل چکے ہیں جس میں سے سات ہزار سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ وہیں تین لاکھ 19 ہزار 998 لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 90 لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے جبکہ چار لاکھ 43 ہزار 642 معاملے ابھی بھی ایکٹو ہیں۔


گجرات میں اسکول کھلنے کی نئی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں ہوا

گجرات حکومت نے اپنے پہلے حکم میں کہا تھا کہ ریاست میں اسکول و کالجوں کو 23 نومبر سے کھولا جائے گا لیکن تہوار کے بعد بڑھے معاملوں کے بعد اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔ فی الحال حکومت نے نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس ماہ حکومت نے کلاس نو سے لیکر 12 تک کے اسکولی طالبہ اور کالج کے فائنل سال کے طلبا کیلئے23 نومبر سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر تعلیم بھوپیندر چڈاساما نے یہ اعلان 11 نومبر کو کیا تھا۔ انہوں نے اس کے لئے ایس او پی بھی شیئر کیا تھا۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 20, 2020 08:22 PM IST