உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MANUU Admission: اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری

    MANUU Admission: اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری

    MANUU Admission: اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری

    MANUU Admission : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23جولائی 2022 سیشن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستوں کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    • Share this:
      حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23جولائی 2022 سیشن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستوں کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ پروفیسر رضاءاللہ خان ڈائرکٹر انچارج نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب ایم اے (اردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: گیٹ 2023 نوٹیفکیشن، 30 اگست سے آن لائن رجسٹریشن، 4 فروری سے امتحان


      آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20اکتوبر اور فیس ادائیگی کی آخری 31 اکتوبر مقرر ہے۔ جولائی 2022 سیشن کے لیے ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔

       

      یہ بھی پرھئے: Jet Airways کی تیاری مکمل، اب پائلٹوں کی بھرتی کررہی ہے کمپنی، جانئے کب سے شروع ہوگی پرواز


      مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (ایکسٹنشن 2207 2208 & ) اور Toll free No.18004252958 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

      اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ ، بھوپال، رانچی، سری نگر ، جموں، امراوتی، حیدرآباد ، نوح ،ورانسی اور لکھنو میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل ، سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ manuu.edu.in/dde ملاحظہ کریں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: